ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن : انکوائری شروع


فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جبکہ ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور اس کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جبکہ جونیئر ملازمین کو غیرقانونی طور پر ترقیاں دینے‘ چھوٹے ملازمین کو بڑے عہدوں پر تعینات کرنے‘ سینٹری سپروائزر اور سینٹری انسپکٹرز کو غیرقانونی عہدے دینے سمیت مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related posts