ٹوبہ کے نیب زدہ سیاستدان گورنر پنجاب کی اہم میٹنگز میں موجود


فیصل آباد (احمد یٰسین) گورنر پنجاب کے دورہ فیصل آباد و توبہ کے دوران نیب زدہ اور شکست خوردہ سیاستدان باپ بیٹے  میٹنگز میں گورنر کے ساتھ موجود رہے جبکہ اہم میٹنگز میں نیب زدہ باپ بیٹے کو گورنر پنجاب نے موجود رکھا۔ نیوز لائن کے مطابق عام انتخابات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صنعتکار سیاستدان فیملی کے ا میدوار چوہدری اشفاق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام انتخابات میں شکست کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اہم میٹنگز میں چوہدری اشفاق اور ان کے صاحبزادے موجود ہوتے ہیں۔اربوں روپے کا فراڈ:چن ون گروپ کیخلاف نیب تحقیقات شروع
گورنر پنجاب ٹوبہ آئے تو بھی دونوں باپ بیٹے زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں موجود پائے گئے۔ یہی نہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں گورنر پنجاب نے اعلیٰ سطحی معاملات کے حوالے سے میٹنگ کی تو دونوں باپ بیٹے وہاں بھی موجود پائے گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری اشفاق اور ان کے صاحبزادے کاشف اشفاق چناب گورپ لمیٹڈ کا بھی اہم حصہ ہیں او ر ان کا شمار چناب گروپ اور چن ون گورپ کے مالکان میں ہوتا ہے۔ چناب و چن ون گروپ کے تمام منصوبوں میں ان کی شمولیت بھی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے چن ون گروپ کا اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ
چناب اور چن ون گروپ کے رہائشی منصوبے ”کولاہ”میں بھی دونوں کا نام شامل ہے۔ اس رہائشی منصوبے کے حوالے سے سامنے آچکا ہے کہ یہ اربوں وپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔ غیرقانونی منصوبے کے نام پر چناب اور چن ون گروپ نے اہم شخصیات کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ اس معاملے کی انکوائری نیب بھی کررہا ہے اور نیب نے اس اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دئیے تھے۔ چوہدری اشفاق اور ان کے صاحبزادے کے نیب زدہ ہونے اور ان پر اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات ہونے کے باوجود گورنر پنجاب جیسے اہم آئینی عہدے پر براجمان شخصیت کا دونوں باپ بیٹے کو ہر جگہ ساتھ رکھنے اور اہم میٹنگز میں بھی شریک رکھنے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں جبکہ نیب انکوائریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کی شخصیات کے روئیے بھی آشکار ہورہے ہیں۔ صرف گورنر پنجاب ہی نہیں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر اہم شخصیات کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگز میں بھی چوہدری اشفاق اور دیگر نیب زدگان موجود ہوتے ہیں۔

Related posts