پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا: عامر حنیف


فیصل آباد (نیوز لائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،انہوںنے سنگا پور کی بزنس کمیونیٹی کی جانب سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگا پور کی انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں نئے انڈسٹریل زون کا قیام،غیرملکی سرمایہ کاروں کوانڈسٹریز کے قیام کے لیے مفت اراضی،ٹیکسوں اور مشینری میں چھوٹ اور ایک چھت تلے مختلف محکموں میں ان کے مسائل کا حل اور سازگار ماحول کے باعث صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔جس سے صوبہ میں نئی انڈسٹریز اور ان میں روزگار کے لاکھوں مواقع سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔موجودہ حکومت کی صنعتی سازگار پالیسیاں خوشحال پنجاب کی جانب ایک قدم ثابت ہونگی اور حکومت کی صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا۔

Related posts