پنجاب میں چاول کا پیداواری ہدف 40 لاکھ میٹرک ٹن مقرر

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں چاول کا پیداواری ہدف چالیس لاکھ میٹرک ٹن مقرر کردیا ہے۔ اس کیلئے محکمہ زراعت کو 46 لاکھ18ہزار ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں اس سال مجموعی طور پر چارلاکھ47ہزار570ایکٹر اراضی پر دھان کی فصل کاشت کی جائیگی جبکہ ڈویژن میں دھان کا پیداواری ہدف چار لاکھ27 ہزار410 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ضلع فیصل آباد میں 73ہزار611 ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت جبکہ چاول کا پیداواری ہدف59 ہزار 790میٹرک ٹن‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ دو ہزار آٹھ ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت جبکہ چاول کا پیداواری ہدف ایک لاکھ23ہزار میٹرک ٹن‘جھنگ میں ایک لاکھ68ہزار820ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت جبکہ چاول کا پیداواری ہدف ایک لاکھ59ہزار150میٹرک ٹن اسی طرح چنیوٹ میں ایک لاکھ تین ہزار60ایکٹر اراضی پر دھان کی کاشت جبکہ دھان کا پیداواری ہدف85ہزار390میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دھان کی کاشت کے سلسلہ میں پنیری کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ آئندہ ماہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کا عمل شروع کیاجائیگا۔

Related posts