پنجاب کے سرکاری کالجز میں 2978 لیکچرر بھرتی کرنے کا فیصلہ



فیصل آباد(محمد امین )پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری کالجز میں 2978اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی2978 خالی آسامیوں پر لیکچرارز کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سے گرلز سرکاری کالجوں میں1772جبکہ بوائز سرکاری کالجوں میں 1206نئے لیکچرارز بھرتی کئے جائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لیکچرر کی سلیکشن کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو لیٹر ارسال کردیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ نئے لیکچرر کی بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ نئے لیکچررزکی بھرتی سے سرکاری کالجوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سی ٹی آئیز کی تعیناتی بھی کم ہوسکے گی۔

Related posts