پولیس کو کاروباری تنازعات اور خانگی معاملات میں عدم مداخلت کا حکم


فیصل آباد (نیوز لائن ) فیصل آبادکے پولیس افسران کوکاروباری اورخاندانی تنازعات میں مداخلت سے بازرہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگرکے مطابق ’’سول میٹرز‘‘ میں پولیس کی بے جامداخلت کے سبب جہاں متعلقہ شہریوں کومسائل سے دوچارہوناپڑتاہے وہاں سینئرپولیس افسران کواعلیٰ عدالتوں میں شرمساری کاسامنا کرناپڑتاہے ۔فیصل آبادریجن میں شامل چاروں اضلاع کی پولیس کو وراثتی جائیداد،خاندانی تنازعات اوررقوم کے لین دین کے معاملات میں مداخلت کی پریکٹس فی الفوربندکرنے کاپابند کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مسائل کے لئے رجو ع کرنے والے افرادکواپنے مسائل متعلقہ فورم پرحل کرانے کاپیغام دیاجائے ۔فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ اضلاع کے پولیس سربراہان کوارسال کئے گئے مراسلہ میں واضح کیاگیاہے کہ انتباہ کے باوجودبھی ایسے معاملات میں مداخلت سے بازنہ آنیو الے پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts