پہلی بار صنعتکاروں کو گیس و بجلی پر سبسڈی دی: چوہدری سرور


فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے صنعتکاروں کو سوئی گیس اور بجلی پر 45ارب روپے کی سبسڈی دی ہے آئندہ بھی صنعتی سیکٹر کو گیس سمیت دیگر معاملات پر مزید ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ملک نازک دور سے گذررہا ہے احتجاج کی بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں وہ فیصل آباد میں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ملک بھر کے ایکسپورٹرز نے شرکت کی گورنر پنجاب نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ بھی میں لیکر دیا تھا اور وعدہ کیا گیا تھا کہ ایکسپورٹ12 بلین ڈالر سے24 بلین ڈالر تک لائیں گے مگر سابقہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں آڑے آگئیں اور اب ایکسپورٹ 20بلین ڈالر سے بھی کم ہوگئی ہے جبکہ امپورٹ بڑھ رہی ہے ہمیں ایکسپورٹ کو زیادہ اور امپورٹ کو کم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان قانون کی حکمرانی کے بغیر نہیں بن سکتا اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور عوام اپنی خواہشات اور مطالبات کی قربانی دے رہے ہیں ہم پولیس کلچر تبدیل کریں گے ایس ایچ او مکمل بااختیار ہوگا نومنتخب چیئرمین خرم مختار‘سابق چیئرمین شائق جاوید اور سیکرٹری عزیز اللہ گوہیر نے خطاب کرتے ہوئے پٹیا کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مسائل بیان کئے۔

Related posts