پی سی تبادلے: سی پی او کے احکامات پر عمل لائن محرر نے روک دیا


فیصل آباد (عاطف چوہدری) سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں پولیس اہلکاروں کے تبادلے پر عمل درآمد پولیس لائن کے محرر نے روک دیا۔ ضلع بھر سے اہلکاروں کو سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں تبادلوں کے تناظر میں پولیس لائن بھجوا دیا گیا تھا۔ مگر پولیس لائن کا محرر نے ان احکامات پر عمل درآمد روک دیا ہے اور اہلکاروں کو لائن میں بیٹھے رہنے کی ہدائت کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے 240پولیس اہلکاروں کو پنجاب کانسیٹبلری بھجوائے جانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ تمام اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات تین روز قبل جاری کئے جاچکے ہیں اور ان اہلکاروں کو چوکی تھانوں سے پولیس لائن بھجوادیا گیا ہے مگر ان پر عمل درآمد پولیس لائن کے محرر نے روک رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی بڑی تعداد پی سی جانے کیلئے تیار ہے مگر پولیس لائن کے محرر نے سب کو لائن میں ہی روک رکھا ہے ۔ لائن محرر نے سی پی او کے حکم پر عمل کرنے کی بجائے اہلکاروں کو صبر کرنے اور لائن میں رکنے کی ہدائت کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر آئی اور لائن افسر نے بھی لائن محرر کو سی پی او کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدائت کی مگر اس کے باوجود بااثر لائن محرر نے اس پر عمل نہیں کیا۔

Related posts