پی ٹی آئی چوروں کو نشان عبرت بنائے گی‘ شہزاد یونس شیخ


فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ مخالفین پے درپے اپنی ناکامیوں کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ،کرپشن کی داستانوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے اورچوروں کو نشان عبرت بنا کردم لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ملک گراس روٹ لیول پر ترقی کرے گاجس سے عوام خوشحال ہونگے ۔ وزیر اعظم کا وژن ہے ۔ تمام ادارے حکومتی پالیسیوں کے اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ۔ تحصیل و ضلعی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل گراس روٹ لیبل پر حل ہو رہے ہیں ۔ حکومت نے مختصر عرصے میں ہر سطح پر بچت ‘ سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دیا ہے ۔ تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان22سالوں سے ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرپشن فری ملک بنے گا، کپتان کی برس ہا برس کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور عوام نے نئے پاکستان کا مینڈیٹ دیا ہے، نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی، وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی، شور مچانے والے پیچھے رہ جائیں گے اور عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے ۔

Related posts