لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم کو معطل کردیا


فیصل آباد (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف ڈی اے اسد معظم کی تعیناتی معطل کردی ہے اور انہیں کام سے روکنے کا حکم دیدیا ہے۔ہائیکورٹ نے ایف ڈی اے کے علاوہ ایل ڈی اے اور ملتان ڈوپلیمنٹ اتھارٹی سمیت صوبے کی چھ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو چودہ مارچ تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے یاسر چوہدری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کی درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں چیئرمینوں کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا ہے کسی خاص میرٹ یا معیار کے بغیر ان افراد کی تعیناتی کی گئی ہے درخواست گذار نے اعتراض کیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ ایکٹ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز یا چیئرمین کا نام شامل نہیں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین میئر یا ناظم کو لگایا جاسکتا ہے اس لئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کی تقرری کالعدم قرار دی جائے عدالت نے چھ ڈویلپمنٹ کے چیئرمینوں کی تعیناتی معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے چودہ مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

Related posts