ڈاکٹر صفدر علی شیرازی چیئرمین جغرافیہ پنجاب یونیورسٹی تعینات



فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی کو جامعہ کے شعبہ جغرافیہ کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر صفدر علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبہ کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نصرمن اللہ بھلّی نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی کی بطور چیئرمین شعبہ جغرافیہ پنجاب یونیورسٹی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سربراہی میں شعبہ جغرافیہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی

Related posts