ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے ادھیڑ عمر مریض زندگی ہار گیا

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈاکٹر کی طرف سے غلط انجکشن لگانے سے 47سالہ شخص جاں بحق متوفی کے لواحقین کا ہسپتال میں ہنگامہ اور احتجاج ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اکبر چوک گلستان کالونی میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں47سالہ ضمیر ولد مینگل کو بیماری کے باعث داخل کروایا گیا جہاں موجود ڈاکٹر وسیم نے اسے انجکشن لگایا جس کے باعث ضمیر کی حالت خراب ہوئی اور وہ جاں بحق ہوا تو اسکے لواحقین نے بیٹی شازیہ کے ہمراہ پرائیویٹ ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے ہنگامی آرائی کی اور ڈاکٹر وسیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ڈاکٹر وسیم موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او سرگودھا روڈ رانا مغفور احمد کی سربراہی میں موقع پر جانے والی پولیس پارٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ان کو کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پرمظاہرین نعش لیکر چلے گئے۔

Related posts