ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن :چوہدری انور گروپ کو عبرتناک شکست


فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔عرصے سے ریجنل کرکٹ اور پی سی بی کے معاملات پر چھائے ہوئے چوہدری انور گروپ کو الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور رانا انیس گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔نیوزلائن کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے الیکشن کیلئے پولنگ اقبال اسٹیڈیم میں کروائی گئی ۔انتخابی عمل میں ضلع کے 52 رجسٹرڈ کلبوں نے حصہ لیا اور قیادت کے انتخاب کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا۔الیکشن میں چوہدری انور گروپ اوررانا انیس گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا مگر انیس گروپ نے صدر اور سیکرٹری کی نشستیں واضح مارجن سے جیت لیں۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق انیس گروپ کے حسیب اللہ شاہد نے صدارتی الیکشن میں 27ووٹ لیکر انور گروپ کے طارق فرید کو شکست دیدی ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر اعجاز فاروق 30ووٹ لیکر منتخب ہوئے ۔

Related posts