ڈویژن کے چھ نئے سرکاری کالجوں میں 246پوسٹوں کی سمری تیار

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز فیصل آباد کی جانب سے ڈویژن کے چھ نئے سرکاری کالجوں میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی 246پوسٹوں کی منظوری کےلئے سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی جن پوسٹوں کی منظوری کےلئے سمری بھجوائی گئی ہے ان میں ٹیچرز کی114جبکہ نان ٹیچنگ سٹاف کی132 پوسٹیں شامل ہےں ان چھ نئے سرکاری کالجوں میں اس سال کلاسز کا آغاز کیاجارہا ہے اس سلسلہ میں فرسٹ ایئر کے داخلے بھی جاری ہےں جبکہ پوسٹوں کی منظوری کے بعد ان کالجوں میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائےگی ہر کالج میں19ٹیچنگ جبکہ22 نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری دی جائےگی ذرائع کے مطابق جن چھ نئے سرکاری کالجوں میں246پوسٹوں کی منظوری کےلئے سمری صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی ہے ان میں ہوم اکنامکس کالج فیصل آباد‘گورنمنٹ گرلز کالج374گ ب‘گورنمنٹ گرلز کالج46گ ب سمندری‘ گورنمنٹ بوائز کالج پنیسرہ‘گورنمنٹ بوائز کالج امین پور بنگلہ اور گورنمنٹ گرلز کالج کھیوہ شامل ہے۔

Related posts