ڈپٹی کمشنر سبزی منڈی سدھار کے شیڈز مرمت کروائیں’ عامر حنیف

فیصل آباد (نیوز لائن) صدر انجمن آڑھتیاںسبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے قبل منڈی کے ٹوٹے ہوئے شیدز مرمت کروا دیئے جائیں ورنہ آڑھتی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو بار بار نشاندہی کے باوجود بھی منڈی کے شیڈز مرمت نہیں کروائے جا رہے جس کی وجہ سے منڈی میں کاروبار کرنے والے افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔شیڈز گرنے سے کئی تاجر زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں مگر لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرنے والی مارکیٹ کمیٹی ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔منڈی میں آڑھتیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے منڈی میں خریداروں اور آڑھتیوں کے رش زیادہ ہوتا ہے اور وہ منہ اندھیرے کاروبار کرنے کے لئے ہنچ جا تے ہیں ۔منڈی کے ٹوٹے ہوئے شیڈز موت کے سائے بن کر ان کے سروں پر منڈلا رہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی کے رمضان کی آمد سے قبل شیڈز مرمت کروا دیئے جائیں گے مگر اس پر کوئی عمل نہیں ہو سکا ۔

Related posts