ڈپٹی کمشنر کی وعدہ خلافی: پٹواریوں کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان


فیصل آباد(نیوزلائن)قائمقام ڈپٹی کمشنر کی وعدہ خلافی اور گالم گلوچ کرنیوالی اے سی سٹی کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر فیصل آباد کے پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ نیوزلائن کے مطابق عید سے ایک دن قبل اے سی سٹی ڈاکٹر انعم کی بدزبانی اور گفتگو کے دوران گالم گلوچ کرنے کیخلاف سٹی سرکل کے پٹواریوں نے اے سی سٹی آفس کے سامنے دھرنا دیا تھا۔ دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے اے سی سٹی کو ذہنی مرضہ قرار دیا اور اس سے ریونیو اختیارات واپس لے کر سٹی کے ریونیو معاملات بھی اے سی صدر کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسا صرف چند دن ہی چلا  اور انہوں نے اے سی سٹی سے ریونیو اختیارات واپس لینے کے زبانی حکم سے یوٹرن لے لیا جبکہ پٹواریوں کا دھرنا ختم کروانے کیلئے ان سے اے سی سٹی کی ریونیو معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ بھلا کر اس کیخلاف وضاحتی بیان جاری کروا دیا۔ ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کے یوٹرن اور وعدہ خلاف کیخلاف فیصل آباد کے پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ پٹواریوں نے اے سی سٹی ڈاکٹر انعم کے تبادلے اور اسکی بدزبانی اور گالم گلوچ پر اس کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے رابطہ کرنے قائمقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کا کہنا تھا کہ ہڑتال اور اس قسم کے ہتھکنڈے کسی طور قابل قبول نہیں ہیں ۔ پٹواریوں نے ہڑتال کی تو ہم بھی ان کے خلاف اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

Related posts