کرپٹ ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں‘ڈائریکٹر اینٹی کرپشن


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد طارق قریشی نے کہا ہے کہ زیرالتواء انکوائریز اور کیسز کو تیزرفتاری سے نمٹایا جائے ۔اس سلسلے میں افسران کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انسداد رشوت ستانی محکمہ کے افسران کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ سرکاری ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سائلان کی بلاتاخیر دادرسی ممکن بنائی جائے ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور،امانت علی،زاہد مسعود نظامی،انوار شیرازی اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کے تھانوں کی مسلسل چیکنگ کرکے زیر التواء چالانوں کو نمٹانے کی تاکید کی اور کہا کہ کرپشن کے مقدمات اور درخواستوں پر شفاف تحقیقات وتفتیش اور دیانتداری کو ملحوظ خاطررکھا جائے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مبنی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاہم جائز اورحقیقی شکایات پر ایکشن میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

Related posts