کلیریکل سٹاف کی شدید کمی سے کالجوں کے تمام امور بری طرح متاثر


فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب کے کالجوں میں کلیریکل سٹاف کی شدید کمی ہے اور کالجوں میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری کالجوں میں بیس سالوں سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ محکمہ ہائیرایجوکیشن میں کلیریکل سٹاف کی ہزاروں آسامیاں خالی ہیں ۔بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے سے سرکاری کالجوں میں ان گنت مسائل پیدا ہورہے ہیں اور دفتری امور چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اور کالجز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے 43سرکاری کالجوں میں کلیریکل سٹاف کی مجموعی طور پر 264آسامیاں ہیں جن میں سے138آسامیاں طویل عرصہ سے خالی پڑی ہیں ضلع کے سرکاری کالجوں میں جونیئر کلرکس کی 58‘سنیئر کلرکس کی 26 آسامیاں خالی پڑی ہیں کثیر تعداد میں آسامیاں خالی ہونے سے کالجوں میں دفتری امور کو چلانے میں انتہائی مشکلات پیش آرہی ہیں ذرائع کے مطابق سرکاری کالجوں میں گذشتہ 20سال سے سکیل سات سے 16تک کی آسامیوں پر نئی بھرتیاں نہیں کی گئی ۔ جس کے باعث صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں کلیریکل سٹاف کی ہزاروں آسامیاں خالی ہوگئی ہیں جس سے کالجوں میں ان گنت مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس کے باوجود کسی بھی حکومت نے ان آسامیوں کو پر کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔

Related posts