کلین اینڈ گرین پاکستان : جی سی ویمن یونیورسٹی میں آگاہی واک


فیصل آباد(نیوز لائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں”کلین اینڈ گرین ” پاکستان کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور اور ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے کی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انورنے کہا کہ بحیثیت مسلمان صٖفائی کا اہتمام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ماحولیاتی اثرات اور ان سے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی میں موثر ،محفوظ ، اور سر سبز ماحول کے لئے بہت سے مثبت اقدامات سرانجام دے رہی ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد نہ صرف گرد و نوح کو صاف سر سبز بنانا ہے بلکہ آلودگی سے پاک کرنا ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور فکلیٹی ممبران اور طالبات نے مختلف اقسام کے گلاب کی شجر کاری میں حصہ لیا ۔ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر سر سبز پاکستان کی مہم کو کامیاب بنانا ہے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ اپنے گردو نوح میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ایک صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کی تکمیل کی جا سکے ۔

Related posts