کپاس پر پتا مروڑ بیماری کا حملہ :کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت


فیصل آباد(نیوزلائن) محکمہ زراعت پنجاب ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کپاس پر پتا مروڑ وائرس کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آ رہاہے جس کے مؤثر تدارک کیلئے حکمت عملی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ کپاس کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے اکثر جڑی بوٹیاں کھیت کے اردگرد کھالوں اور وٹوں پر پائی جاتی ہیں کپاس کے علاوہ یہ بیماریً بھنڈی،تمباکو، بینگن، توری، ٹماٹر، مرچ، بیر اور جڑی بوٹیوں اٹ سٹ، مکولہیہ، کرنڈ، ہزاردائی، کٹھ کندا، سن ککڑا، اک، سکلائی پر بھی پائی جاتی ہے۔ لہذا ان جڑی بوٹیوں کا تلف کرنا و دیگر میزباں پودوں پر سفید مکھی کا کنٹرول بھی انتہائی ضروری ہے۔ وائرس کے حملہ کے آغاز میں کھادوں کے متوازن استعمال خاص طور پر پوٹاشیم کے استعمال سے وائرس کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

Related posts