کھاد و پانی کی بچت کیلئے ڈرپ اریگیشن منصوبہ میں توسیع


فیصل آباد(نیوزلائن)کھاد اور پانی کی بچت کیلئے رواں سال پنجاب میں زرعی اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کے ٹارگٹ میں اضافہ کردیاگیا گزشتہ مالی سال میں صوبہ بھر میں 15ہزار ایکٹر اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کا ٹارگٹ دیاگیا تھا مگر اس سال پنجاب میں بیس ہزار ایکٹر اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کا ٹارگٹ دیاگیا ہے اس طرح رواں مالی سال میں پانچ ہزار ایکٹر زائد اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کی جائے گی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں بیس ہزار ایکٹر زرعی اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کیلئے دو ارب ساٹھ کروڑ 46لاکھ بیس ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں فیصل آباد ڈویژن میں سال رواں میں 1792ایکٹر اراضی پر ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کا ٹارگٹ دیاگیا ہے اس مقصد کیلئے حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 23کروڑ 69لاکھ 53ہزار 952روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق ڈرپ اریگیشن کی تنصیب سے فی ایکٹر کھاد کی پچاس سے ساٹھ فیصد تک جبکہ پانی کی ستر سے 85فیصد تک بچت ہوگی جبکہ پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوگا۔

Related posts