کین کمشنر نے ڈی سی سے شوگر ملوں کی ادائیگیوں کا این او سی مانگ لیا


فیصل آباد (ندیم جاوید) کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے شوگر ملز کی طرف کسانوں کے گزشتہ سال کے بقایا جات کی ادائیگی کروا کر این او سی مانگ لئے۔ ڈپٹی کمشنرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی شوگر ملوں سے کسانوں کی گزشتہ سالوں کی ادائیگیوں کو ممکن بنائیں اور کلیئرنس لے کر کین کمشنر کو بھجوائیں۔ نیوزلائن کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر کے توسط سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلات بھجوا دئیے ہیں۔ کین کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے شوگر ملوں کی ادائیگیوں کے این او سی مانگے ہیں۔ ڈی سی پابند ہو گا کہ اپنے علاقے میں موجود شوگر ملوں سے کسانوں کو بقایا جات کی مکمل ادائیگی یقینی بنائیں۔ ادائیگی نہ کرنے والی شوگر ملوں کیخلاف ایکشن بھی لیا جا سکے گا جبکہ ادائیگی یقینی نہ بنانے کی صورت میں پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنرز کیخلاف بھی ایکشن لے سکتی ہے۔

Related posts