گندم کی پچھیتی بوائی کی بجائے سورج مکھی کاشت کرنے کا مشورہ


فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کاشت نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھبتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کماسکتے ہیں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو100سے130 دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے سورج مکھی کی فصل کاشت کو فروغ دیکر کاشتکار نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے ملک میں تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی رقم بچانے کیساتھ ساتھ خوردنی تیل کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

Related posts