گور نر پنجاب کی اہلیہ کا ’’ہیپاٹائٹس فری پنجاب ‘‘مہم کا اعلان


لاہور (نیوز لائن) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں ’’ہیپاٹائٹس فری ‘‘مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا ‘سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذریعے مفت ٹیسٹ کر نے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دیں جائیں گی ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق وائس چےئر پر سن سرور فاؤنڈیشن پروین سرور کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ہیپاٹائٹس پروگرام کے ہیڈ چوہدری عنصر ‘کوارڈی نیٹر سروسر فاؤنڈیشن مرزا اصغر اور حبیب ملک سمیت دیگر شریک ہوئے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب پنجاب کو ہیپاٹائٹس جیسے موزی مر ض سے پاک کر نے کیلئے ’’ہیپاٹائٹس فری ‘‘مہم شروع کی جائیگی جسکے لیے تمام فنڈز سرور فاؤنڈیشن فراہم کر یں گی اس مہم کے تحت شہروں اور دیہاتوں میں فری میڈ یکل کیمپ لگائے جائیں گے اس جلا س سے خطاب کے دوران پروین سرور نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام شہروں میں کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہم اپنی اس مہم میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس جیسے مر ض کی بنیادی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ہے اس لیے سرور فاؤنڈیشن لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی فری فلٹریشن پلانٹس لگا رہی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا اور یقینی طور پر ایسی بیماریوں سے بھی عوام کو نجات ملے گی ۔

Related posts