ہائیکورٹ سے شہباز شریف کی ضمانت منظور: فوری رہائی کا حکم


لاہور (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے آشیانہ اور رمضان شوگرملز کیس میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی آشیانہ اقبال سکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت پر درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز کے علاوہ اس علاقے میں کوئی اور سکیم بنائی گئی، جس پر وکیل شہباز شریف نے کہا محلہ فتح آباد، مقصود آباد سمیت چنیوٹ کے دیگر اضلاع میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں، موضع جھمب چنیوٹ میں 58 ملین سے سیوریج سکیم بنائی گئی، سارا ریکارڈ نیب کے پاس ہے کوشش ہے کہ کچھ نہ کچھ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ فواد حسن فواد پر راولپنڈی پلازہ میں 10 منزلوں کی ملکیت اور موٹر وے سٹی کوٹ عبدالمالک میں شراکت داری کا الزام ہے، 1987 سے 1995 تک فواد حسن کے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا، 2014 سے 2016 تک فواد حسن نے 8 کروڑ روپے قرض لیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے سچ کی ایک بار پھر جیت ہوئی، عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے اور ہوتے رہیں گے، اگر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست سے کنارہ کشی کر لوں گا، خدا کا شکر ہے کہ سچ سامنے آیا۔

Related posts