یورپ کی ترقی کا راز فنانسنگ ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہے‘ ڈاکٹر صوفیہ



فیصل آباد (نیوز لائن)جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا ہے کہ آمدن‘ خرچ ‘موجود ذرائع‘ذرائع کا بہترین استعمال‘ ان سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے اور آنے والی نسل کے لئے ان کو کیسے محفوظ کرنا ہے ‘یہ وہ سوالات ہیں جن کا علم ہونا سب کیلئے ضروری ہے اور یہ ہی موجودہ وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لٹریسی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یورپی اقوام ترقی میں اس لئے ہم سے آگے ہیں کیونکہ وہان پر بچپن سے ہی فنانس کی تعلیم دینا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آمدن اور خرچ کے توازن کا جا نناضروری ہے تاکہ آنے والے کل میں مشکلات سے بچا جا سکے اور بروقت ضرورت ہر قسم کے حالات کی تیاری ہو۔اس موقع پر چےئر پرسن فنانشل لٹریسی پروگرام محمد اکبر اور ان کی ٹیم سلمان شاہ اور بلال حسن نے طالبات کو بجٹ، گوشورہ،بچت اور صارفین کے حقوق و فرائض سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں انہوں نے طالبات کو بنک میں مفت اکاونٹ کھلوانے کی سہولت بھی فراہم کیں جس میں بغیر کسی ڈیپازٹ کے چھ ماہ تک اکانٹ اوپن رہے گا ۔کوارڈی نیٹر سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی نے اس خصوصی کاوش پر سٹیٹ بنک آف پاکستان فیصل آبادکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آگاہی سیمینار سے طالبات کو اکاونٹ کھلوانے میں درپیش مشکلات ختم ہو جائیں گےءں اور طالبات کو سٹیٹ بنک آف پاکستان میں بطور فنانشل ٹرینر اور فیلڈ ٹرینر کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کریں گی اور عملی زندگی میں اس تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

Related posts