چیف جسٹس کو سفارش کروانے پر جی این این کے مالکان کو معافی مانگنا پڑی

لاہور (نیوز لائن) جی این این ٹی وی چینل کے مالکان کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت گورمے بیکری کیخلاف کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کو’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کی سفارش کروانے پر عدالت میں غیرمشروط معافی مانگنا پڑی۔ نیوزلائن کے مطابق گورمے بیکری کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران ہی گورمے بیکری اور جی این این ٹی وی چینل کے مالکان نے اپنے چینل کے کچھ صحافیوں کے ذریعے…

Read More

کین کمشنر نے ڈی سی سے شوگر ملوں کی ادائیگیوں کا این او سی مانگ لیا

فیصل آباد (ندیم جاوید) کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے شوگر ملز کی طرف کسانوں کے گزشتہ سال کے بقایا جات کی ادائیگی کروا کر این او سی مانگ لئے۔ ڈپٹی کمشنرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی شوگر ملوں سے کسانوں کی گزشتہ سالوں کی ادائیگیوں کو ممکن بنائیں اور کلیئرنس لے کر کین کمشنر کو بھجوائیں۔ نیوزلائن کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر کے توسط سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلات بھجوا دئیے…

Read More

کلین اینڈ گرین پاکستان: فیصل آباد پولیس نے نئی روائت قائم کردی

فیصل آباد (عاطف چوہدری) سی پی او فیصل آباد نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے روشن مثال اور نئی روائت قائم کردی ہے۔ فیصل آباد کے تمام تھانوں اور چوکیوں میں خصوصی صفائی اور شجرکاری مہم چلا ئی جارہی ہے جس کی سی پی او فیصل آباد اشفاق خان خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تناظر میں سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے فیصل آباد کے تھانوں ‘…

Read More

ڈپٹی کمشنر نے مہنگائی کے ذمہ داروں کو سرکاری’’ چھتر چھایہ‘‘ دیدی

فیصل آباد (احمد یٰسین) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے مہنگائی کے ذمہ داروں کو سرکاری چھتر چھایہ فراہم کردی۔شہر میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والو ں کو پرائس کنٹرول کمیٹی میں شامل کرکے مہنگائی روکنے کی ذمہ داری بھی ان کو ہی سونپ دی۔ مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کو اشیائے خوردنی کے نرخ مقرر کرنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے اور مانیٹرنگ بھی ان کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مہنگائی روکنے میں ناکامی پر انعام دیتے ہوئے مہنگائی روکنے میں ناکام رہنے…

Read More

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ برانچ میں وسیع پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد ( عاطف چوہدری ) چیف ٹریفک آفیسر کی عدم توجہی کے باعث ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ برانچ میں وسیع پیمانے پر کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ مزکورہ کرپشن کی کہانیاں فیصل آباد کے شہریوں میں زبان زدعام ہیں، ٹیسٹنگ برانچ کے انچارج سمیت عملہ نے معقول ،، نذرانہ ،،کے عوض ٹریفک لائسنس کا حصول انتہائی آسان بنا دیا، جبکہ مبینہ رشوت نہ دینے والوں پر ،، کھڑکی ،، بند کر دی گئی، LTV لائسنس بھی9 سے 12 ہزار میں بناے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کرپشن کی…

Read More

یوم قائد: فیصل آباد میں آل پنجاب منی میراتھن کا انعقاد

فیصل آباد (نیوزلائن)یوم قائداعظمؒ کی تقریبات کے سلسلے میں پہلی آل پنجاب منی میراتھن ریس فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ ریس میں پنجاب بھر سے سات سو افراد نے شرکت کی۔ریس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کیا۔ ضلعی ایڈمن آفیسر ریاض انجم اور مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے۔پروفیشنل کھلاڑیوں کی ریس کشمیر پل کینال روڈ سے جبکہ نان پروفیشنل افراد کی ریس عبداللہ پور چوک سے شروع ہوئی جو جڑانوالہ روڈ،حشمت خاں روڈ اور ڈی گراؤنڈ سے ہوتی ہوئی مسجد ٹیکنیکل سکول…

Read More

غیرملکی فنڈنگ بند ہوتے ہی تھانوں کا فرنٹ ڈیسک منصوبہ بھی ٹھپ

فیصل آباد (عاطف چوہدری) تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنا کر ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے منصوبے کیلئے آنیوالی غیرملکی فنڈنگ بند ہوتے ہی پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تھانوں سے فرنٹ ڈیسک پلان رول بیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرنٹ ڈیسک منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہی صوبہ بھر میں پولیس کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سسٹم کیساتھ مینوئل ریکارڈ مکمل کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنی حکومت کے دوسرے دور میں تھانوں میں…

Read More

نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی خصوصی تقریب

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی بصیرت افروز قیادت میں تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اورایک آزاد ‘ خود مختار ملک پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ انہوں نے یہ بات نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالے سے نظریہ پاکستان ہال میونسپل لائبریری میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر ‘ صدر نظریہ پاکستان فورم میاں عبدالوحید…

Read More

کلین اینڈ گرین پاکستان : جی سی ویمن یونیورسٹی میں آگاہی واک

فیصل آباد(نیوز لائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں”کلین اینڈ گرین ” پاکستان کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور اور ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے کی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انورنے کہا کہ بحیثیت مسلمان صٖفائی کا اہتمام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ماحولیاتی اثرات اور ان سے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی میں موثر ،محفوظ ، اور…

Read More

گورمے آئس کریم کا پروڈکشن یونٹ سیل‘ مصنوعات کی چیکنگ کا حکم

فیصل آباد(احمد یٰسین)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورمے آئس کریم کے پروڈکشن یونٹ سیل کرنے اور گورمے کی تمام مصنوعات کی چیکنگ کا حکم دیدیا۔ یہ حکم چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور رجسٹری میں گورمے بیکری کی مصنوعات غیرمعیاری ہونے اور گورمے کی غیر معیاری مصنوعات کو تحفظ دینے کیلئے جی این این ٹی وی چینل کو استعمال کرنے اور فوڈ اتھارٹی حکام کو جی این این ٹی وی چینل کے ذریعے بلیک میل کرنے کی شکایات کی سماعت کے دوران دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان…

Read More