زرداری کی پیپلز پارٹی فارغ: بلاول اپنی پارٹی الیکشن میں اتاریں گے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آمدہ الیکشن میں سابق صدر زرداری کی پیپلز پارٹی کو انتخابی میدان سے دور رکھیں گے ۔ جبکہ الیکشن بلاول کی سیاس جماعت پر لڑا جائے گا۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین اس حوالے سے کافی عرصہ سے اختلاف چلا آرہا تھا مگر اب اس بارے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اس فیصلے سے آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اختلاف کے باوجود زرداری نے فیصلے کو تسلیم…

Read More

انٹرلوپ کی کھٹارا بس الٹنے سے 47مزدور شدید زخمی

فیصل آباد(ندیم شہزاد)فیصل آباد کے بڑے صنعتی ٹائیکون ’’انٹرلوپ‘‘ کی مزدوروں کو لے کر فیکٹری جاتی ہوئی بس الٹنے سے بس میں سوار 47مزدور شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے 18کو جسم کے مختلف حصوں میں فریکچر آئے ہیں جبکہ چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے بڑے صنعتی ٹائیکون انٹر لوپ کی انتہائی خستہ حال بس ورکرز کو فیکٹری لے جاتے ہوئے مکوآنہ بائی پاس پر الٹ گئی۔ بس الٹنے کی وجہ کھٹارا بس کی خستہ حالی اور طویل عرصہ…

Read More

بڑے سٹوروں کو معافی:مہنگائی کیخلاف مہم ریڑھی چھابڑی تک محدود

فیصل آباد(نیوزلائن) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگائی کیخلاف مہم کا فریضہ نبھانے کیلئے غریب ریڑھی چھابڑی والوں کو ٹارگٹ کرلیا ۔ مہنگائی کے ذمہ دار بڑے سٹورز اور آڑھتیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں پچاس سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مہنگائی کیخلاف کارروائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے مگر یہ تمام کے تمام گلی محلوں میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل اور سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرکے اپنا فریضہ پورا کرنے تک…

Read More

سٹیٹ بنک کا پالیسی ریٹ میں اضافہ تشویشناک ہے، شبیر چاولہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے سٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں پچاس پوائنٹ کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نجی شعبہ اور خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر کو مہنگے نرخوں پر قرضے ملیں گے جس سے برآمدات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے آئندہ دو ماہ کیلئے پالیسی ریٹ کو 6.5 فیصد مقرر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ…

Read More

کسانوں کو سوا33کروڑ کے قرضے فراہم کر دیئے، چودھری شفیع

فیصل آباد (نیوزلائن) ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہواجس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شفیع نے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر آصف،زراعت،لائیوسٹاک،فشریزاوردیگر محکموں کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندے میاں ریحان الحق،چوہدری نذیر احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں ای کریڈٹ سکیم کے ذریعے رواں فصل کے لئے 5723کسانوں میں 33کروڑ 36لاکھ…

Read More

فیصل آباد کے30 انسپکٹر پنجاب پولیس کی سنیارٹی لسٹ میں شامل

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے 30انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدہ کی ترقی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ اس لسٹ میں پنجاب پولیس کے 479انسپکٹرز کو رکھا گیا ہے ۔ان میں سے دو درجن سے زائد انسپکٹر پہلے ہی شولڈر پرموشن پر ڈی ایس پی کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں ایف آئی اے کے انسپکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے جن 30 انسپکٹرز کو سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں انسپکٹر توصیف…

Read More

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم نکلوانے والے 9جعلساز گرفتار

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف آئی اے نے جعل سازی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم نکلوانے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کی اطلاع پر ایف آئی اے ٹیم نے وارث پورہ گول چوک میں چھاپہ مار کر ولی حیدر‘عمران جمیل‘عمران خاں‘ ریاض احمد ‘محمد شفیق ‘شہزاد حسن‘کاشف‘محمد اشفاق اور محمد نعیم کو پکڑا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لسٹوں کے تصدیق کے بہانے متاثرین کے انگوٹھے لگوا کر رقم حاصل کرتے تھے ۔ ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے پانچ بائیومیٹرک مشینیں،…

Read More

سرکاری سکولوں میں 51کروڑ کی 88سکیموں پر کام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کے سرکاری سکولوں میں 51کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 88سکیموں پرتعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اس ضمن میں محکمہ تعلیم اوربلڈنگز کے افسران موقع پر موجود رہ کر ترقیاتی پراگریس پرکڑی نظر رکھیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے انسپکشن رپورٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمدشبیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمدساجد،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اخترکے علاوہ…

Read More

شہباز شریف کے10 چہیتے ڈپٹی کمشنرز میں سلمان غنی بھی شامل

فیصل آباد ( نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دس چہیتے ڈپٹی کمشنرزمیں ڈی سی فیصل آباد سلمان غنی کا نام بھی شامل ہے۔ سلمان غنی کے علاوہ اس لسٹ میں لاہور ‘قصور ‘ گجرات ‘منڈی بہاؤالدین‘ راولپنڈی ‘ بھکر ‘ جھنگ ‘ رحیم یار خاں اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔فیصل آباد ڈویژن میں چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ سرگودھا ڈویژن کے چارمیں سے تین اضلاع سرگودھا‘ خوشاب ‘ میانوالی کے ڈی سی اس حوالے سے شہباز شریف کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔جنوبی پنجاب…

Read More

رمضان بازاروں میں آٹاو چینی کا وافر سٹاک موجود:محمد شاہد

فیصل آباد(نیوزلائن) ضلع کے رمضان بازاروں میں سستے آٹے اور چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اورآئندہ ایک صارف ضرورت کے تحت دس کلو گرام وزنی آٹے کے تین تھیلے جبکہ چینی کے ایک کلو گرام والے دو پیکٹ خرید سکے گا .یہ بات رمضان بازاروں کے انتظامات کے لئے جائزہ میٹنگ کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور رمضان بازاروں کے انچارجز بھی موجود تھے.اے ڈی سی آر نے کہا کہ ماہ صیام میں صارفین…

Read More