رمضان بازاروں میں آٹاو چینی کا وافر سٹاک موجود:محمد شاہد

فیصل آباد(نیوزلائن) ضلع کے رمضان بازاروں میں سستے آٹے اور چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اورآئندہ ایک صارف ضرورت کے تحت دس کلو گرام وزنی آٹے کے تین تھیلے جبکہ چینی کے ایک کلو گرام والے دو پیکٹ خرید سکے گا .یہ بات رمضان بازاروں کے انتظامات کے لئے جائزہ میٹنگ کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور رمضان بازاروں کے انچارجز بھی موجود تھے.اے ڈی سی آر نے کہا کہ ماہ صیام میں صارفین…

Read More

رمضان بازاروں میں بدانتظامی برداشت نہیں کی جائیگی‘ سلمان غنی

فیصل آباد(نیوزلائن) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے وارننگ دی ہے کہ عوامی ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں رمضان بازاروں میں کسی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی افسران تمام سٹالز پر تازہ پھل ‘ سبزیوں اور اعلی کوالٹی کی دیگر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ سستے رمضان بازاروں کے فوائد صحیح معنوں میں صارفین تک پہنچ سکیں ۔ وہ شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں انتظامات چیک کر رہے تھے ۔ وہ فیضان مدینہ چوک مدینہ ٹاؤن اور چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی…

Read More

رمضان میں مہنگائی کا جن بے قابو‘ 305دکاندار پکڑے گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چار روز میں مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ میں ملوث 305 دکانداروں کو مجموعی طور پر دو لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ریکارڈ کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر16 گرانفروشوں کو ساڑھے 21 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔…

Read More

ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا احتساب ناگزیرہے‘ امجد وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ملکی وسائل غصب کرنیوالوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیئے اس میں کسی بھی قسم کی تفریق نہیں رکھنی چاہیئے جس نے بھی ملکی دولت کو لوٹا وہ ناقابل معافی ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ملک کو اتنا نقصان جنگ نہیں پہنچاتی جتنی جڑیں کھوکھلی کرپشن کرتی ہے ہمیں چاہیئے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر لوگوں کے شعور کو اُجاگر کریں ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل…

Read More

رمضان المبارک حاجت روائی کا درس دیتا ہے‘ خالدہ منصور

فیصل آباد(نیوزلائن)صدر زینت ویلفیئر سوسائٹی / ایم این اے بیگم خالدہ منصورنے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں مستحقین کی حاجت روائی کا درس دیتا ہے جس کے دوران اﷲ تعالی کی رحمتیں حاصل کرنے کے لئے محروم طبقات کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔خدمت خلق جس عنوان سے بھی ہو افضل عبادت ہے فلاحی اداروں نے مخلوق خدا کی خدمت کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے یہ بات زینت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام غرباء ‘ مساکین میں راشن کے…

Read More