انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہرصورت عمل کرایا جائیگا‘ احمد فواد

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ الیکشن مانیٹرنگ آفیسر فیصل آبادڈپٹی کمشنرسید احمد فواد نے کہا ہے کہ الیکشن کا شفاف اور پرامن انعقاد پہلی ترجیح ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہرصورت عمل کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والا کتنا بھی طاقتور ہوا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات میں امیدواروں کی انتخابی مہم کو قواعد وضوابط کے دائرے میں رکھنے کیلئے…

Read More

دیہی واٹر فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ کاغذات تک محدود

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں اپنے قیام کے چار سال بعد بھی پنجاب صاف کمپنی 7ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی پروجیکٹ کے تحت ضلع کی چار تحصیلوں کی51 لاکھ دیہی آبادی کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سہولت مہیا نہ کر سکی ہے اور کمپنی ہذا کے پاس تجربہ نہ ہونے کے باعث تمام معاملات ٹھیکہ پر دیتے ہوئے اب تک 64مقامات پر ٹیوب ویل بورنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جبکہ ڈیزائننگ کا عمل غیر ملکی کمپنی جاپان ٹیکنو سے کروایا جا رہا ہے۔ بھاری بھر کم تنخواہیں لینے والے…

Read More

روپے کی قدر میں کمی سے معیشت تباہ ہوجائیگی‘عامر حنیف

فیصل آباد(نیوزلائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف،سینئر نائب صدر محمد عمر بھٹی نے روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا، بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں…

Read More

مخصوص نشستوں کی جنگ: پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی بغاوت

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف فیصل آباد میں بغاوت کے شعلوں ابھی سرد بھی نہ ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کے معاملے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور نظر انداز کی گئی خواتین رہنماؤں نے بغاوت کا علم بلند کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین امیدواروں کی ترجیحی نشستوں کی لسٹ نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی…

Read More

شفاف و غیرجانبدارانہ الیکشن ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد(ندیم جاوید)کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے۔ الیکشن میں بالادست طبقات‘ طاقتور شخصیات ‘ کسی مخصوص گروپ یا سیاسی جماعت کیلئے کو انتظامی مشینری استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سب کیلئے قانون برابر ہوگا۔ کسی کو رعائت ملے گی نہ کسی کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جائے گا۔ نیوز لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض کھلاڑی ن لیگ میں شامل

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو، عمران خان اندر سے کچھ باہر سے کچھ لوٹوں کو ٹکٹ دیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان سے ناراض پی ٹی آئی کے ناراض امیداور میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض فیصل آباد کے دو سابق کھلاڑیوں کی عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس، میمونہ حسین اور میاں محمود اختر کپتان کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ سابق ایم پی اے…

Read More

ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف حکومت کا قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا پول کھل گیا۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی آشیر باد سے فیصل آباد میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی ایس کا نام پنجاب حکومت کی سرکاری سکولوں کی لسٹ میں شامل ہے نہ پرائیویٹ سکولوں کی لسٹ میں اس کو رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ریکارڈ میں ڈی پی ایس کی رجسٹریشن ہی موجود نہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

فیصل آباد کی کروڑ پتی فیملی کے اہم چشم و چراغ کنگلے نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی سیاست اور ٹرانسپورٹ بزنس پر چھائی ہوئی نذیر فیملی کے اہم چشم و چراغ اور نذیر فیملی کی طرف سے سیاسی میدان میں اتارے گئے نئے امیدوارکی سالانہ آمدن اتنی بھی نہیں نکلی کہ اس پر ٹیکس ہی لگ سکے۔ فیصل آباد کے تین حلقوں سے امیدوار بننے والے نذیر فیملی کا یہ اہم چشم و چراغ الیکشن کیسے لڑے گا اس بارے وہ خود بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری نذیر کا نام فیصل آباد کی…

Read More

ڈی پی ایس کوسینکڑوں کنال اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ :اعلیٰ افسران ملوث

فیصل آباد(ندیم جاوید) شہباز شریف حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری کنٹرول میں چلائے جانیوالے پرائیویٹ سکول ’’ڈی پی ایس‘‘ کو غیرقانونی طور پر زمین الاٹ کردی۔ غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق کمشنر مومن آغا‘ سابق ڈپٹی کمشنر سلمان غنی‘ سابق ڈپٹی کمشنر نورالامین مینگل‘ پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود‘ ڈائریکٹر ڈی پی ایس محمد اشرف سمیت متعدد اعلیٰ افسر ملوث پائے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق شہباز حکومت سرکاری کنٹرول میں ایک پرائیویٹ سکول چلاتی رہی۔ شہباز شریف کے دس سالہ…

Read More