شہری ڈینگی لاروا کیخلاف موثر کردار ادا کریں:محکمہ صحت

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ رواں موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے موزوں ہونے کے ناطے اس کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات ناگزیرہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹربلال احمد نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرویلنس سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں…

Read More

تشکیلِ کبھی نا – تحریر:شفقت ندیم

ہماری سوسائٹی میں بہت سے چیلنجز ایسے ہیں جو اب آہستہ آہستہ ہمارے لئے درد سر کی حیثیت اختیار کر تے جارہے ہیں لیکن ہم ہیں کہ دو اور دوچار کی بجائے دو اور دوپھر دو کے کھیل سے باہر نہیں آرہے حلانکہ اسی دو اوردو (ووٹ)کے کھیل سے چاروناچار چار چار باریاں لے چکے ہیں۔ جدید دورکے تقاضے بھی جدیدہوتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تو تبادلہِ خیالات و جذبات میں ایسا انقلاب برپاکیا ہے کہ دل کے معاملات کے لئے اب معالج دل سے ملنا لازم و ملزوم ہو…

Read More

شکریہ مانیکا :آئی جی پنجاب کو عوام کی تذلیل کا احساس کروا دیا

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پاکپتن میں پولیس ناکے پر پہلی بار کسی طاقتور شخصیت کے پھنستے ہی آئی جی پنجاب کو پولیس کے چیکنگ ناکوں سے عوام کے تنگ آنے کا احساس ہو گیااور پنجاب بھر میں پولیس کے روائتی چیکنگ ناکے ختم کرنے اور عوام کو چیکنگ کے نام پر عذاب سے دوچار کرنے کے پولیس کا روائتی ہتھکنڈا بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے لگا کر عوام کی زندگی عذاب بنانے کی شکایات عام تھیں۔ پولیس ناکوں…

Read More

پٹواری کی کھلی بلیک میلنگ‘ کروڑوں رشوت اور زمینوں پر قبضے

فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آبادکی اہم سیاسی شخصیات کا چہیتا پٹواری شہریوں کو بلیک میل کرنے‘ بھاری رشوت لینے‘ بوگس ’’پرت ‘‘تیار کرنے‘ جعلی اندراجات کرنے اور شہریوں کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث نکلا۔ ایک شہری کو بلیک میل کرکے 70لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے اور زمین کا ٹکڑا ہتھیا نے ‘ جعلی اندراجات ‘ بوگس انٹریوں‘ بوگس پرت تیار کرنے کے ثبوت بھی سامنے آگئے۔رشوت لینے‘ جعلی انتقال کرنے ‘ بوگس انٹریاں کرنے‘ شہری کو کھلے لفظوں بلیک میل کرنے ‘ زمین کے…

Read More

مرکزمیں حکومت مگر دربار بری امام پر حاضری نہیں‘ مشکلات تو آئیں گی

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاق میں حکومت بنانے کے باوجود پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دربار بری امام سرکار پر حاضری نہیں دی۔ چاہئے تو یہ تھا کہ اپنی حکومت کی خیروبرکت کیلئے عمران خان حکومت سازی کے بعد پوٹھوہار کی سب سے بڑی گدی پر حاضری سے آغازکرتے مگر انہوں نے دربار بری امام سرکار پر حاضری ہی نہیں دی جس کی وجہ سے ان کی حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے اپنے…

Read More

مارکیٹ کمیٹی حکام کی مجرمانہ غفلت سے خزانے کو کھربوں کا نقصان

فیصل آباد(ندیم جاوید) مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے حکام کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ درجنوں یونٹ مارکیٹ کمیٹی نے رجسٹرڈ نہیں کئے جبکہ درج یونٹس کی پیداواری استعداد کار میں انتہائی کم اندراج کرکے ان سے حاصل ہونیوالے فیس کی مد میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے حکام قومی خزانے کا تحفظ کرنے اور اسے نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کے…

Read More

عمران خان فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا اعلان کریں: ملک امجد

فیصل آباد(طاہررشید) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں چار اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا اجلاس صدر بار امجد حسین ملک کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ نے انجام دیئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی وزراء اور فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران اسمبلی سے ہر ضلع میں ملاقاتیں کر کے انہیں…

Read More

این آر او کیس: پاکستان سے باہر کوئی اثاثہ نہیں، زرداری کا بیان حلفی

اسلام آباد (نیوزلائن) پی پی پی پی کے چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے این آر او کیس میں بیان حلفی دیا ہے کہ ان کا پاکستان سے باہر کوئی اثاثہ نہیں ہے۔ اپنا بیانِ حلفی انہوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ سابق صدر کی جانب سے بیانِ حلفی ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ ایک صفحے پر مشتمل بیانِ حلفی میں آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ حلفیہ یہ بات کہتے ہیں کہ ان کی پاکستان…

Read More

کپاس پر پتا مروڑ بیماری کا حملہ :کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

فیصل آباد(نیوزلائن) محکمہ زراعت پنجاب ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کپاس پر پتا مروڑ وائرس کی بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آ رہاہے جس کے مؤثر تدارک کیلئے حکمت عملی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ کپاس کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے اکثر جڑی بوٹیاں کھیت کے اردگرد کھالوں اور وٹوں پر پائی جاتی ہیں کپاس کے علاوہ یہ بیماریً بھنڈی،تمباکو، بینگن، توری، ٹماٹر، مرچ، بیر اور جڑی بوٹیوں اٹ…

Read More

پنجاب کی 23رکنی کابینہ فائنل‘ علیم خان سینئر وزیر ہوں گے

اسلام آباد(نیوزلائن)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی 23رکنی کابینہ فائنل کرلی ہے۔ کابینہ میں فیصل آباد سے دو وزیر لئے جارہے ہیں۔ علیم خان پنجاب کے سینئر وزیر ہوں گے۔ یاسمین راشد کو پرائمری ہیلتھ کیساتھ‘ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور ہیلتھ میڈیسن کے شعبے بھی دیدئے جائیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی 23رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے۔ کابینہ میں فیصل آباد سے چوہدری ظہیرالدین خان اور حافظ ممتاز کو شامل کیا جا رہا ہے۔ حافظ ممتاز ایکسائز کے وزیر…

Read More