کرکٹ ہیرو ملک بھر کی کپتانی کیلئے منتخب :حلف کل اٹھائیں گے

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا۔ ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا۔ عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان قائد ایوان منتخب…

Read More

غریبوں سے ہمدردی صرف نعرے:قومی اسمبلی پر کروڑ پتیوں کا قبضہ

اسلام آباد(احمد یٰسین)پاکستان کی قومی اسمبلی پر کروڑ پتی سرمایہ داروں کا قبضہ برقرار ہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے بھی کروڑ اور ارب پتی سرمایہ داروں کو ہی اسمبلی میں پہنچایا۔ غریب کی آواز بھی اسمبلی میں نہیں جاسکتی چہ جائیکہ غریب خود وہاں پہنچ سکے۔غریب عوام اور سفید پوش طبقات کی عدم موجودگی اور سرمایہ دار ٹولے کی موجودگی میں غریب عوام کے حق میں قانون سازی کیسے ہوگی اس پر پوری قوم کی نظریں رہیں گی۔ تبدیلی کا بلند بانگ نعرہ لگانے والے عمران خان خود ارب پتی…

Read More