پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے: عمران خان

لاہور(نیوزلائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام فوری تبدیل کرنے اور اورنج لائن ٹرین سمیت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے حکم دیا کہ 100 دن کے منصوبے پر عملدرآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے ۔ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو اپنے وژن سے آگاہ کرتے ہوے…

Read More

ٹریفک سگنلز کی مسلسل خرابی: کمشنر کا کارپوریشن حکام پر اظہار برہمی

فیصل آباد(نیوزلائن)ٹریفک سگنلز کی مسلسل خرابی پر کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے کارپوریشن حکام کیساتھ شدید برہمی کا اظہا ر کیا ہے۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن سے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کمشنر آصف اقبال نے عوام کوصاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ۔سڑکوں پرغیر ضروری اورآہنی سپیڈ بریکر کے نقصانات کے جائزہ کا حکم دیاجبکہ بار بار خراب ہونے والے ٹریفک سگنلزکے حوالے سے کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ پلاننگ کرنے کی ہدایت…

Read More

رانا ثناء اللہ کیخلاف’’ ٹارگٹ کلنگ گینگ‘‘ کیس کھولنے کی تیاریاں

فیصل آباد(احمد یٰسین) پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹارگٹ کلنگ گینگ کیس کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ وہ فیصل آباد میں ٹارگٹ کلنگ گینگ چلاتے رہے ہیں ۔ اس گینگ کے ذریعے انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کروائی۔ ایک پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحیداس گینگ کا سربراہ تھا۔ جبکہ گینگ رانا ثناء اللہ کی سرپرستی اور زیر کنٹرول چلائے جانے کی رپورٹس ہیں۔…

Read More

میں کہاں ہوں ؟ —– تحریر: فرزانہ کرسٹوفر

ایک منٹ ایک منٹ میں آپ سے کہہ رہا ہوں میں اپنی خوتین ( خواتین ) سے کہہ رہا ہوں تبدیلی کسی اور نے نہیں آپ نے لانی ہے پی ٹی آئی کی نومنتخب حکومت تبدیلی کے بھرپور نعرے اور منشور کے ساتھ طاقت میں آ چکے ہیں اور بلاشبہ اس تبدیلی میں خواتین کا بھر پور عمل دخل ہے ، پہلے پی ٹی آئی دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تیسری قوت بن کے ابھری اور اب حکومت بنا کے ثابت کر چکی کہ پی ٹی آئی اصل طاقت ہے…

Read More

ڈاکٹر صفدر علی شیرازی چیئرمین جغرافیہ پنجاب یونیورسٹی تعینات

فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی کو جامعہ کے شعبہ جغرافیہ کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر صفدر علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبہ کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نصرمن اللہ بھلّی نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی…

Read More

دو ہزار ن لیگی بلدیاتی نمائندے ق لیگ،پی ٹی آئی میں شمولیت کو تیار

فیصل آباد (نیوزلائن) پنجاب سے ضلعی، یوسی چیئرمینوں اور کونسلرز سمیت دو ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف یا مسلم لیگ ق میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت سے رابطے ہوچکے ہیں اور کسی بھی شمولیت کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے نیا بلدیاتی نظام لانے اور متوقع بلدیا تی انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی نمائندے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے…

Read More

شہباز شریف دور میں سینکڑوں پٹواریوں کی تعیناتیاں غیرقانونی نکلیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف کے دس سالہ دور حکومت میں پنجاب بھر میں تعینات سینکڑوں پٹواریوں کی تعیناتیاں اور تبادلے غیرقانونی نکلے۔ پٹواریوں کی غیرقانونی ٹرانسفر ‘ پوسٹنگ میں میاں شہباز شریف کے انتہائی چہیتے وزراء‘ سیاسی شخصیات ‘ ن لیگی عہدیدار غیرقانونی تبادلے اور تعیناتیاں کروانے میں ملوث ہیں۔پٹواریوں کے غیرقانونی تبادلے کروانے کیلئے سفارشیں کرنے والوں میں بڑ ے بڑے سیاسی اور حکومتی نام ملوث پائے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں بہت بڑی تعداد میں پٹواریوں کی تعیناتیاں غیرقانونی کی گئی ہیں اور ان کے…

Read More