ڈی جی انٹی کرپشن کروڑوں کی لوٹ مارکرنیوالوں کا محافظ بن گیا

فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ انہار میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنیوالوں کا خود ڈی جی انٹی کرپشن محافظ بن گیا۔ محکمہ انہار کے کرپٹ مافیا کیخلاف تحقیقات کرنیوالے انٹی کرپشن آفیسر کو اپنے آفس میں بلا کر ملزمان کے سامنے تذلیل کا نشانہ بنایا اور انکوائری سے الگ کرکے بطور سزا فیصل آباد سے ڈی جی خان بھجوا دیا۔ نیوزلائن کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب مظہر نیاز رانا کرپٹ مافیا کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ ڈی جی انٹی کرپشن نے اپنے ایک عزیز…

Read More

ضمنی الیکشن:تاندلیانوالہ میں 41 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں ضمنی الیکشن کیلئے41امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں۔ این اے103سے 18جبکہ پی پی 103سے 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں ایک قومی اور ایک صوبائی حلقے پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس حلقے میں عام انتخابات کے دوران ایک امیدوار کی خود کشی کے باعث الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔ تاندلیانوالہ کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر41امیدوار سامنے آئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن تک این اے103…

Read More

وفاقی وزیر کی خصوصی سفارش پر فیصل آباد کے پٹواری کا تبادلہ

فیصل آباد(ندیم جاوید)مسلم لیگ ن کی ’’پٹواری پالیسی‘‘کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے والی پاکستان تحریک انصاف کے وزراء نے بھی ’’پٹواری پالیسی‘‘اختیار کر لی ہے۔ پی ٹی آئی نے وطیرہ تبدیل کیا ہے تو پٹواریوں نے قبلہ بدل کر ن لیگ سے پی ٹی آئی کو سدھار گئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما اور وفاقی کابینہ کے رکن نے اپنی خصوصی سفارش پر فیصل آباد کے ایک پٹواری کا اس کے من پسند علاقے میں تبادلہ کروادیا۔ذرائع کے…

Read More

فیصل آباد میں پٹواریوں کا احتجاج جاری: اے سی سٹی بھی ڈٹ گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)اے سی سٹی کی مبینہ گالی گلوچ کیخلاف فیصل آباد کے پٹواریوں کا احتجاج جاری ہے۔ مذاکرات میں مثبت رویہ نہ اپنانے پر ڈپٹی کمشنر کی بات بھی پٹواریوں نے مسترد کردی ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اے سی سٹی ڈاکٹر انعم بھی اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور پٹواریوں کیخلاف کارروائیاں روکنے کو تیار نہیں ہیں۔نیوزلائن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر انعم کی مبینہ گالی گلوچ اور ناروا روئیے کیخلاف سٹی سرکل کے پٹواریوں نے عید کی رات اچانک…

Read More