مجرمانہ سرگرمیوں میں فیصل آباد پولیس کا ملک بھر میں پہلا نمبر

فیصل آباد(احمد یٰسین) آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ فیصل آباد پولیس کے اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے فیصل آباد سے زیادہ ملک بھر میں کہیں کی پولیس بھی فیصل آباد پولیس کا مقابلہ نہیں کرپائی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ وہ…

Read More

فیصل آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ہدایات جاری کردی ہیں ۔ گداگری کیخلاف مہم کی ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئر کو سونپی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف چوکوں ‘ چوراہوں ‘ شاہرات اور مارکیٹوں میں کارروائی کرکے پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لیا جائے گا ۔یہ باتیں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا محمد شاہد نے گداگری کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے منعقدہ ایک واک کے دوران بتائیں۔واک کی…

Read More

پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ 6 گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کردی گئیں

فیصل آباد(ندیم جاوید )وفاقی حکومت نے پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ 6گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کی نیلامی 17دسمبر کو کی جارہی ہے ۔ جبکہ نیلامی کیلئے گاڑیوں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں محکمہ کسٹم فیصل آباد کے افسران کے زیر استعمال تھیں۔ کسٹم حکام کے مطابق نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیاں سال رواں اور گزشتہ سال مختلف کارروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈ ہونے کی بناء پر پکڑی گئی تھیں۔ پکڑی جانیوالی دو گاڑیوں کو اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز کے…

Read More

فیصل آباد کے کالجز میں فرنیچر کی شدید کمی‘ کلاسز زمین پر لگنے لگیں

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژن کے 56سرکاری کالجوں میں20ہزار250 سٹوڈنٹ چیئرز کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث ان کالجوں میں ہزاروں سٹوڈنٹس زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں جس سے یہ سٹوڈنٹس اذیت ناک صورتحال میں مبتلا ہوگئے ہیں ڈائریکٹوریٹ آف کالجز فیصل آباد کی جانب سے گذشتہ مالی سال میں ان 56 سرکاری کالجوں میں20 ہزار250 کرسیوں کی فراہمی کی ڈیمانڈ صوبائی حکومت کی بھجوائی گئی تھی مگر صوبائی حکومت کی جانب سے 56 کالجوں میں سے صرف22 کالجوں میں چار ہزار926 کرسیاں فراہم کرنے کی منظوری دی۔…

Read More

مجھے وزیر بناؤ: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم راجہ ریاض مستعفی

فیصل آباد(نیوزلائن)تقریباً دو ماہ تک بے دست وپا رہنے کے بعد سابق سنیئر صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے کے نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل نہ تو انہیں اعتماد میں لیا گیا تھا اور نہ ہی اس دوران انہیں کوئی آئینی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اور اسکی ڈویژنز وونگز میں پارٹی کارکنوں ودیگر روزمرہ امور میں بھجوائی جانیوالی ان کی سفارشات پر عملدرآمد…

Read More

ندا چوہدری کی فحش حرکات پر تھیٹر شائقین تماش بین بن گئے‘ نوٹ نچھاور

فیصل آباد(نیوزلائن) فلم و سٹیج کی معروف پاکستانی اداکارہ کی فیصل آباد میں سٹیج پرفارمنس کے دوران فحش حرکات پر بڑھک کر تھیٹر شائقین تماش بین بن گئے اور انہوں نے تھیٹر سٹیج پر ڈانس کرتی ہوئی اداکارہ پر نوٹ نچھاور کرنا شروع کردئیے۔ نیوزلائن کے مطابق معروف فلم و سٹیج اداکارہ ندا چوہدری فیصل آباد کے منروا تھیٹر کے ڈرامہ ببلی بدمعاش میں پرفارم کررہی ہیں۔ سٹیج اداکارہ ڈرامہ پرفارمنس کے دوران فحش حرکات اور شائقین کے ساتھ اشارے بازی بھی کرتی پائی جارہی ہیں۔ اداکارہ ڈرامے میں ڈانس…

Read More

فلاحی سرگرمیوں کو منظم بنانے کیلئے جدید علوم ناگزیر ہیں: رانا شاہد

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کو منظم اور جامع بنانے کے سلسلے میں جدید علوم اور مہارتوں سے آگاہی ناگزیر ہے اس ضمن میں تربیتی پروگرامز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس کی بدولت استعداد کار میں اضافہ اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق حکومتی اقدامات کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سوشل ویلفےئر کمپلیکس پیپلز کالونی کے کپیسٹی بلڈنگ وٹریننگ سنٹر میں ’’کمیونٹی موبلائزیشن اینڈاین جی اومینجمنٹ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء…

Read More