کمشنر آفس کے ملازمین کو ڈی سی سیکرٹریٹ سے فارغ کرنے کا حکم

فیصل آباد(ندیم جاوید) سابقہ کمشنرآفس کے ملازمین کو ڈی سی آفس سے فوری فارغ کرکے ڈویژنل کمشنر آفس رپورٹ کرنے کا حکم نامہ دوبارہ جاری کردیا گیا۔ ڈی سی آفس میں ایک بھی ملازم سابقہ کمشنر آفس کا نہیں ہونا چاہئے۔ ڈی سی آفس کی پرکشش پوسٹوں پر براجمان ہو کر پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں گھسائے سابقہ کمشنر آفس کے ملازمین پنجاب حکومت کے حکم نامے پر مٹی ڈالنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ سابقہ کمشنر آفس…

Read More

چلڈرن ہسپتال میں ان ڈور فارمیسی قائم: ڈی سی او نے افتتاح کیا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال میں ان ڈور فارمیسی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرحبیب بٹر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق سپرا،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عقیل انجم ودیگر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات میں مزید بہتری لانے پر انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریض بچوں کی صحت کی بحالی کے لئے میڈیکل سروسز میں وسعت قابل ستائش اقدام ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ…

Read More

فیصل آباد بار کا اجلاس: رجسٹری کی پیشکش مسترد‘ فل بنچ کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بلائے گئے جنرل ہاؤس اجلاس میں ممبران کی اکثریت نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جانب سے پانچوں ڈویژنز میں رجسٹری کاؤنٹرز کے قیام کے فیصلہ کو رد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کردیا جذباتی ماحول میں چند ینگ وکلاء نے صدر بار ملک امجد حسین سمیت دیگر سنیئر بار ممبران کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے زدوکوب کرنے کی بھی کوشش کی اور ہائیکورٹ بینچ کے قیام میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے واضح رہے کہ گذشتہ روز…

Read More

سوشل سکیورٹی رجسٹریشن: فیصل آباد کے 40 بھٹوں کا ڈیٹا تیار

فیصل آباد (نیوزلائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر نے سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراء کے لئے بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور موبائل ٹیموں کو تاکید کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے بھٹوں کا سروے کرکے یہ ٹاسک جلد مکمل کریں ۔ اس سلسلے میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو ‘ ہیڈ کوارٹرز طارق خاں نیازی‘ قیصر عباس رند…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرلوپ سپورٹس گالا کا افتتاح

فیصل آباد (نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیسرا انٹرلوپ سپورٹس گالہ 2018ء شروع ہوگیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور انٹرلوپ کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر محمد اشفاق ‘ انٹرلوپ ویلفےئر ٹرسٹ کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز ناصر‘ میاں ذیشان اکرم‘ ناظم امتحانات ڈاکٹر عبدالواحد‘ ناظم اُمور طلبہ ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ ڈاکٹر احمد ستار خاں‘ ڈاکٹرندیم اکبر سندھو‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مسٹر فاروق اقبال اور عاشق رسول رندھاواکے ہمراہ کیا۔ چار روزہ…

Read More

سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سنگلزکی درستگی کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل

فیصل آباد(نیوزلائن)میئر فیصل آباد رزاق ملک نے شہر میں تمام سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور درستگی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے 5سب انجینئرز کی زیر نگرانی 25 رکنی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی جبکہ میئر خود سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو چیک کرنے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا کریں گے جبکہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں یونین کونسلز1تا37کی نگرانی سب انجینئر رائے حسن‘38تا72یونین کونسلز کی نگرانی محمد علی تنویر‘73 تا 120احسان الحق اور 121تا157ہارون رشید پانچ…

Read More