پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ڈین ویٹرنری سائنسز جامعہ زرعیہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کلیہ ویٹرنری سائنس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ ویٹرنری سائنس کا ڈین مقرر کیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو جانور خصوصاً بھینس اور اونٹی کی تولیدی صحت و امراض کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کی سپریم باڈی سنڈیکیٹ کے متحرک رکن بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر…

Read More

یورپ کی ترقی کا راز فنانسنگ ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہے‘ ڈاکٹر صوفیہ

فیصل آباد (نیوز لائن)جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا ہے کہ آمدن‘ خرچ ‘موجود ذرائع‘ذرائع کا بہترین استعمال‘ ان سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے اور آنے والی نسل کے لئے ان کو کیسے محفوظ کرنا ہے ‘یہ وہ سوالات ہیں جن کا علم ہونا سب کیلئے ضروری ہے اور یہ ہی موجودہ وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لٹریسی پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے…

Read More

گندم کی پچھیتی بوائی کی بجائے سورج مکھی کاشت کرنے کا مشورہ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کاشت نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھبتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کماسکتے ہیں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو100سے130 دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے…

Read More