نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی خصوصی تقریب

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی بصیرت افروز قیادت میں تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اورایک آزاد ‘ خود مختار ملک پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ انہوں نے یہ بات نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالے سے نظریہ پاکستان ہال میونسپل لائبریری میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر ‘ صدر نظریہ پاکستان فورم میاں عبدالوحید…

Read More

کلین اینڈ گرین پاکستان : جی سی ویمن یونیورسٹی میں آگاہی واک

فیصل آباد(نیوز لائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں”کلین اینڈ گرین ” پاکستان کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور اور ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے کی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انورنے کہا کہ بحیثیت مسلمان صٖفائی کا اہتمام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ماحولیاتی اثرات اور ان سے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی میں موثر ،محفوظ ، اور…

Read More

گورمے آئس کریم کا پروڈکشن یونٹ سیل‘ مصنوعات کی چیکنگ کا حکم

فیصل آباد(احمد یٰسین)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورمے آئس کریم کے پروڈکشن یونٹ سیل کرنے اور گورمے کی تمام مصنوعات کی چیکنگ کا حکم دیدیا۔ یہ حکم چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور رجسٹری میں گورمے بیکری کی مصنوعات غیرمعیاری ہونے اور گورمے کی غیر معیاری مصنوعات کو تحفظ دینے کیلئے جی این این ٹی وی چینل کو استعمال کرنے اور فوڈ اتھارٹی حکام کو جی این این ٹی وی چینل کے ذریعے بلیک میل کرنے کی شکایات کی سماعت کے دوران دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان…

Read More

حکومت کا فوکس درآمدات کم اور ایکسپورٹ بڑھانے پر ہے‘ عبدالرزاق داؤد

فیصل آباد(نیوز لائن)مشیر وزیر اعظم برائے کامرس ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی حکومت کی پہلی ترجیح ہے انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ درآمدات کو کم کرکے ایکسپورٹ کو بڑھایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور فیصل آباد گارمنٹس سٹی میں صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے وفود سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت…

Read More

ڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین میں کرسمس پر نقد انعا مات تقسیم

فیصل آباد(نیوز لائن)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی آفس کے 25 مسیحی سٹاف میں کرسمس کی خوشیاں منانے کے لئے مجموعی طور پر 50 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں مسیحی ملازمین میں فی کس نقد 2/2ہزار روپے تقسیم کئے۔ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی سٹاف کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مذہبی تہوار پر کرسچین سٹاف کو…

Read More

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن : انکوائری شروع

فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جبکہ ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور اس کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جبکہ جونیئر ملازمین کو غیرقانونی طور پر ترقیاں دینے‘ چھوٹے ملازمین کو بڑے…

Read More

ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کو کام سے روکدیا

فیصل آباد (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کو کام کرنے سے روکتے ہوئے پرو وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفیکشن معطل کردیا۔ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر اشفاق احمد مان نے ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کی سیلیکشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔۔۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت…

Read More

فیصل آباد میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں: ایک مسافر جاں بحق‘ درجن بھر زخمی

فیصل آباد (نیوز لائن) شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس فیصل آباد کے نواحی علاقے رسالے والا میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ جبکہ درجن بھر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کسی کی غلطی سے ہوا یا فنی خرابی کا نتیجہ تھا ۔ اس بارے ریلوے حکام کچھ نہ بتا سکے۔ معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق لاہورسے کراچی جانے والی شالیمارایکسپریس کی’’ڈی ٹریک ‘‘ہونے والی آخری تین میں سے ایک کوچ رسالے والا ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ملت ٹرین کے انجن سے جاٹکرائی…

Read More