اربوں کا پراپرٹی فراڈ کرنیوالے ’’چن ون گروپ‘‘ کا نیا پراجیکٹ لانچ

فیصل آباد (احمد یٰسین ) اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنے اور نیب تحقیقات بھگتنے والے چن ون گروپ نے اپنے گزشتہ پراپرٹی منصوبوں کو ادھورا ہی چھوڑتے ہوئے ایک نیا منصوبہ لانچ کردیا ہے ۔ چن ون گروپ کے سابقہ منصوبوں کے تناظر میں نئے منصوبے کے حوالے سے بھی خدشات لے رہے ہیں ۔ گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی قیادت کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے چن ون گروپ کے مالکان کے خلاف نیب تحقیقات جلد مکمل کرنے اور ان سے لوٹی گئی دولت واپس لینے کا مطالبہ…

Read More

گھروں میں لوڈ شیڈنگ کرکے انڈسٹری کو غیرقانونی گیس سپلائی کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) گھریلو صارفین کیلئے کئی کئی گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے انڈسٹری اور سی این جی سٹیشنوں کو غیرقانونی‘ خلاف قواعد اور معاہدے کے برعکس گیس سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے غیرقانونی اقدام کا ’’مدا‘‘ پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ شخصیات پر ڈال دیا۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ شخصیات اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام باہم ملی بھگت کرکے باقاعدہ سازش…

Read More

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کیلئے بھارتی ٹیم کی فیصل آباد آمد

فیصل آباد (نیوز لائن) کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انڈین کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچی ۔ڈویژنل کمشنرآصف اقبال چوہدری،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر،جنرل سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور،سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے انڈین ٹیم کاپرتپاک استقبال کیا،انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ لڈی جھومراورگھوڑا ڈانس بھی اس موقع پر پیش کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے انڈین کبڈی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے…

Read More

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا افتتاح : ایرانی و بھارتی ٹیمیں بھی شریک

فیصل آباد (نیوز لائن) کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گی جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کے ہمراہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل کمشنرزرائے واجد علی،خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،قیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخ افضل جاوید،صدر چیمبر آف کامرس سید ضیاء علمدار حسین،نائب صدر میاں تنویربھی موجود تھے۔پہلے روز 6میچز کھیلے گئے…

Read More

ترقی کیلئے اجتماعی احساس ذمہ داری کو فروغ دینا ہو گا: ڈاکٹر ظفر اقبال

فیصل آباد (نیوز لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں اداروں کو مضبوط بنانے اور قانون پر عملدداری یقینی بنانے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہترین موقع فراہم کیا ہے جس سے فائدہ اُٹھا کر اسے پائیدار ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں احساس ذمہ داری اور خوداحتسابی کوفروغ دینا ہوگا۔ یونیورسٹی کے اقبا ل آڈیٹوریم میں ڈینز‘ڈائریکٹرز‘چیئرمین اور انتظامی سربراہان کے ہمراہ منسٹریل سٹاف…

Read More

ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن اورہیلتھ سیکٹرز کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز کو رواں ماہ میں بروئے کار لایا جائے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں تاکہ منصوبوں کو پاےۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ہیلتھ وایجوکیشن کی زیرتکمیل سکیموں کی تازہ ترین صورتحال،ان کے دستیاب ودرکار فنڈز کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈی…

Read More

پی سی تبادلے: سی پی او کے احکامات پر عمل لائن محرر نے روک دیا

فیصل آباد (عاطف چوہدری) سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں پولیس اہلکاروں کے تبادلے پر عمل درآمد پولیس لائن کے محرر نے روک دیا۔ ضلع بھر سے اہلکاروں کو سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں تبادلوں کے تناظر میں پولیس لائن بھجوا دیا گیا تھا۔ مگر پولیس لائن کا محرر نے ان احکامات پر عمل درآمد روک دیا ہے اور اہلکاروں کو لائن میں بیٹھے رہنے کی ہدائت کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے 240پولیس اہلکاروں کو…

Read More