عزیز فاطمہ ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغواء کرنے کی ناکام کارروائی

فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں واقع عزیز فاطمہ ہسپتال ڈاکٹر کو اغواکی کوشش کرنیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عزیز فاطمہ ہسپتال کی ناقص سکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثراحمدکو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں ڈاکثر کا کہنا ہے کہ ایک مریضہ کولانے والے ملزمان سے اس کے مرض کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی توملزمان نے اسے دھمکیاں دینا شروع کردی…

Read More

فیصل آباد آرٹس کونسل کا نوشی گیلانی کے اعزاز میں مشاعرہ

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام جڑانوالہ میں محفل مشاعرہ منعقد ہواجس میں آسٹریلیا سے نامور پاکستانی شاعرہ نوشی گیلانی اورڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء کے علاوہ لاہور اور فیصل آباد کے ممتاز شعراء نے بھی شرکت کی۔صوفیہ بیدارنے کہا کہ جڑانوالہ میں اس مشاعرے کے انعقاد کا مقصد فیصل آباد آرٹ کونسل کی سرگرمیوں کے دائرہ میں وسعت لانا ہے۔مقامی شعراء اور شائقین نے فیصل آباد آرٹ کونسل کے اس اقدام کو سراہا۔مشاعرے میں شائقین کی کثیر…

Read More

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کا اخباری مالکان کیخلاف تحریک کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے قوانین پامال کرنے اور رجسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے اخباری مالکان کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔ ایف یو جے کے صدر طاہر رشید اور جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے نئے سال کیلئے الیکشن نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخباری مالکان نے غیرقانونی چھانٹیاں کرکے‘ دفاتر کی غیرقانونی تالہ بندی کرکے ورکرز کو بے روزگار کرنے کا غیراخلاقی اور غیرقانونی کام شروع کررکھا ہے یہ صورتحال کسی صورت…

Read More

ایف یو جے الیکشن نتائج کا اعلان‘ طاہر رشید دوبارہ صدر منتخب

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس چوہدری نے سال رواں کیلئے نئے عہدیداروں کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ طاہر رشید دوسری مرتبہ یونین کے صدر منتخب قرار پائے۔ ندیم جاوید دوسری ٹرم کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ آصف غفار اور عفان جاوید نائب صدور ‘ ذیشان خان اور قمر مرزا جوائنٹ سیکرٹری جبکہ منظور عالم ایاز فنانس سیکرٹری کامیاب ہوئے۔حمیرا چوہدری‘ انتظار مہدی نگینہ‘ عرفان جہانگیر‘ میاں افتخار احمد‘…

Read More

فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار غیررجسٹرڈ ’’علم فروش‘‘مہنگے پرائیویٹ سکول

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ مہنگے پرائیویٹ سکولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلیم عام کرنے کے کھوکھلے نعروں کے ساتھ بنے یہ ’’علم فروش‘‘ غیررجسٹرڈ مہنگے پرائیویٹ سکول بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں اوران کے مالکان قانون سے کھلم کھلا کھلواڑ کررہے ہیں۔غیر قانونی نجی سکولوں کے بارے میں تمام تر معلومات ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان کے بااثر مالکان سے خوفزدہ ہوکر ان کیخلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار…

Read More

فیصل آباد میں پابندی کے باوجود کھلے عام پتنگ بازی

فیصل آباد (نیوز لائن ) پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی عروج پر رہی ہر طرف بوکاٹا کے نعرے لگتے رہے پولیس آسمان پر پتنگیں دیکھ کر ماتحت عملہ پر برستے رہے اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پتنگ بازوں کو پکڑ کر مقدمات درج کئے فیصل آباد شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نماز جمعہ کے بعد منچلے نوجوان پتنگ بازی کا سامان لیکر چھٹی کے باعث گھروں کی چھتوں پر چڑھے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ہر طرف بوکاٹا کے نعروں کی…

Read More