چوری اور سینہ زوری: فیسکو 12ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 12 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی۔ نیوزلائن کے مطابق شہریوں پر بجلی چوری کے الزامات مسلسل دہرانے والا اور معمولی سی غلطیوں پر شہریوں کیخلاف کارروائی کرنے والا ادارہ’’ فیسکو‘‘ خود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ ٹیکس چور فیسکو شہریوں سے سیلز ٹیکس اور اپنے ملامین کا انکم ٹیکس کٹوتی اور وصول کرنے کے باوجود یہ کٹوتی شدہ رقم ایف بی آر کو ادا کرنے سے انکاری ہے ۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو نے ایف بی…

Read More

فیصل آباد کی 21سڑکوں کی تعمیر میں ناقص تارکول کا استعمال

فیصل آباد(نیوزلائن)ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سڑکوں کے 21منصوبوں میں ٹیسٹنگ کے بغیر تارکول کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے اور ناقص تعمیر کے باعث پونے دوسال کے قلیل عرصہ میں کارپٹ کی گئی سڑکیں پھٹ چکی ہیں اور گاڑیوں کی روانی میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی گائیڈ لائینز اور مراسلہ نمبریPA/SECY(C&W)بتاریخ 25/09/2009کے تحت روڈ کنٹرکشن ‘مرمت ودیکھ بھال اور تعمیر میں استعمال ہونیوالی تارکول(لک) روڈ ریسرچ اینڈ میٹریل ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ اور ٹیسٹ شدہ ہونی چاہیے لیکن سابق دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر…

Read More

لوہے کی تلاش کے معاہدے میں کرپشن‘ سیکرٹری معدنیات شامل تفتیش

فیصل آباد(نیوز لائن)رجوعہ سادات چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کا معاہدہ من پسند افرادکو دینے کے درج مقدمہ میں سابق سیکرٹری معدنیات پیش ہوگئے ہیں۔ سابق سیکرٹری امتیاز چیمہ تقریبا تین گھنٹے تک اینٹی کرپشن کے آفس میں رہے۔ ان سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شہرام مظفر اور سرکل آفیسر ریجن انسپکٹر ناصر چٹھہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے سوال جواب کئے۔چنیوٹ میں رجوعہ سادات میں خام لوہے کے ذخائرکی تلاش کے سلسلہ میں 915 بلین ڈالرکا ایک معاہدہ امریکی کمپنی…

Read More