پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کررہے ہیں : میاں اسلم اقبال

فیصل آباد (نیوز لائن ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کررہے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور صنعتکاروں کے روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے گا تاکہ مسائل دور کرکے صنعتوں کا پیہہ رواں دواں رکھا جاسکے۔انہوں نے یہ بات اپنے دورہ کے دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ارکان صوبائی اسمبلی لطیف نذر،میاں خیال کاسترو،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سیکرٹری انڈسٹریز ندیم…

Read More

گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی کارکردگی انتہائی ناقص قرار

فیصل آباد (نیوز لائن ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی کارکردگی اور وہاں حفظان صحت کے اصولوں کے نفاذ کی صورتحال کو ناقص قرار دیدیاہے۔ ڈی ایم او کے اچانک معائینے میں ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ملی نہ صفائی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور جنرل سرجن ڈاکٹر ظفر اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سلیم اللہ کی مجرمانہ غفلت بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ…

Read More

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو شعلوں کی نذر کر دیا

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے اپنی والدہ کو شعلوں کی نذرکردیا۔ خاتون اور گھریلو سامان جل گیا آگ بھجانے کیلئے آنے والا ہمسائیہ بھی جھلس گیا پولیس نے نوجوان کو حراست میں لیکر حوالات بند کردیا تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی گلی نمبر21 کے رہائشی اکبر کا نوجوان بیٹا افضل شراب کا عادی تھا جو گذشتہ روز شراب پینے میں مصروف تھا کہ اسکی والدہ رضیہ بی بی نے منع کیا تو اس نے گھر میں آگ لگادی…

Read More

پولیس کو کاروباری تنازعات اور خانگی معاملات میں عدم مداخلت کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن ) فیصل آبادکے پولیس افسران کوکاروباری اورخاندانی تنازعات میں مداخلت سے بازرہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگرکے مطابق ’’سول میٹرز‘‘ میں پولیس کی بے جامداخلت کے سبب جہاں متعلقہ شہریوں کومسائل سے دوچارہوناپڑتاہے وہاں سینئرپولیس افسران کواعلیٰ عدالتوں میں شرمساری کاسامنا کرناپڑتاہے ۔فیصل آبادریجن میں شامل چاروں اضلاع کی پولیس کو وراثتی جائیداد،خاندانی تنازعات اوررقوم کے لین دین کے معاملات میں مداخلت کی پریکٹس فی الفوربندکرنے کاپابند کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مسائل کے لئے رجو ع کرنے…

Read More