گور نر پنجاب کی اہلیہ کا ’’ہیپاٹائٹس فری پنجاب ‘‘مہم کا اعلان

لاہور (نیوز لائن) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں ’’ہیپاٹائٹس فری ‘‘مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا ‘سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذریعے مفت ٹیسٹ کر نے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دیں جائیں گی ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق وائس چےئر پر سن سرور فاؤنڈیشن پروین سرور کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ہیپاٹائٹس پروگرام کے ہیڈ چوہدری عنصر ‘کوارڈی نیٹر سروسر فاؤنڈیشن مرزا اصغر اور حبیب ملک سمیت دیگر شریک ہوئے اور اجلاس میں فیصلہ…

Read More

واسا 40 سال میں بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا قابل نہ ہوا

فیصل آباد (نیوز لائن) واسا فیصل آباد40سال میں پاؤں پر کھڑا نہ ہوسکا۔ سبسڈی کی بیساکھیوں کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔ کرپشن‘ نااہلی‘ بدانتظامی ‘ افسران اور سیاسی شخصیات کی ناقص پلاننگ نے واسا کو پاؤں پر کھڑا ہونے کا لائق ہی نہیں چھوڑا۔ سالا نہ 60کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ شہر کی 40فیصد آباد ی کو واٹر سپلائی اور سیوریج کی سہولت سرے سے فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ جہاں سروس ہے اس کا معیار بھی انتہائی ناقص اور واسا سروسز کے بارے میں…

Read More

پولیس کلچرکی تبدیلی :ن لیگ کچھ کر سکی نہ پی ٹی آئی

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب میں پولیس کلچر تبدیل کرنے کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دعوے اور اعلانات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ پولیس اصلاحات صرف سیاسی’’ تقریر‘‘اور پولیس بجٹ میں اضافہ صرف افسر شاہی کے اللوں تللوں پر خرچ ہونے تک ہی محدود رہا۔فیصل آباد کے ایک مؤقر جریدے کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پولیس کا قبلہ درست ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگیا ہے ۔ دس سال تک تخت پنجاب پر براجمان رہنے…

Read More

فیصل آباد میں زمینی پانی کے کمرشل استعمال پر ٹیکس منظور

فیصل آباد (نیوز لائن)ضلع کونسل فیصل آباد نے زمینی پانی کے کمرشل اور انڈسٹریل استعمال پر ٹیکس کی منظوری دیدی ہے۔ اس کا فیصلہ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس وائس چےئرمین ضلع کونسل رائے فیاض حسین کھرل کی صدارت میں جناح ہال میں منعقدہوا۔ چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے ایجنڈا اجلاس پیش کیا۔وائس چےئرمین رانا ذوالفقار خان،خالد پرویز ورک کے علاوہ چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ اور یونین کونسل کے چےئرمین بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران زمینی پانی استعمال کرنے والے کمرشل وانڈسٹریل یونٹس پر پانی…

Read More

سنٹرفار ایڈوانس سٹڈیز جامعہ زرعیہ کو’’ڈی ایٹ سنٹر ‘‘کا درجہ مل گیا

فیصل آباد (محمد امین) وفاقی حکومت نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز اینڈ فوڈ سکیورٹی کو ’’ڈی ایٹ سنٹر ‘‘ کادرجہ دیدیا ہے۔ سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز کو یو ایس ایڈ سے ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے گرانٹ ملتی تھی ۔ ایک سال قبل یو ایس ایڈ سے گرانٹ بند ہونے کے بعد سے یہ سنٹر عملی طور پر بند ہی تھا ۔ اب حکومت نے اسے ڈی ایٹ سے منسل کردیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ڈی ایٹ ممالک کی فنڈنگ سے…

Read More