غریبوں کیلئے حکومتی امداد کا حجم 10سال سے جمود کا شکار

فیصل آباد (احمد یٰسین) غریب‘ لاچار اور بے سہارا افراد کیلئے پاکستان بیت المال سے مالی امداد کا حجم 10 سال سے جمود کا شکار ہے۔ مستحقین کیلئے امداد کو زرداری حکومت نے 40ہزار روپے سے بڑھا کر60 ہزار روپے فی کس مقرر کیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس معاملے گور ہی نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت بھی اس معاملے کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت بنتے ہی 2008میں بیت المال سے مستحقین کیلئے امداد کا حجم بڑھایا…

Read More

سالہا سال کے قبضے جائز قرار :انٹی کرپشن نے مافیاز کو کلین چٹ دیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) انٹی کرپشن فیصل آباد کے حکام نے فیصل آباد ریجن میں قیمتی سرکاری زمینوں پر سالہا سال تک قبضے کو جائز قرار دیدیا ہے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے مافیاز کو کلین چٹ دیدی۔ قیمتی سرکاری جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزارکروالی گئی ہیں مگر جرم ثابت ہونے کے باوجود بااثر ناجائز قابضین کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آبادنے ریجن بھر میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی اور اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروالی…

Read More