جھمرہ کی باجوہ فیملی کا اہم فرد جج باجوہ قتل‘ ساتھی زخمی

فیصل آباد (نیوز لائن ) چندیاں تلاواں اضافی آبادی پلاٹاں میں رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کی زد میں آکر چک جھمرہ کی مشہور باجوہ فیملی کا 50سالہ رکن محمد اشرف عرف جج باجوہ جاں بحق جبکہ اسکا گن مین عطر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروایا گیامقتول سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یونین کونسل اور چار بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی فیملی اور والد مختار احمد عرف مختارا باجوہ کا شماردشمن داری کے حوالہ سے پنجاب کی سطح پر شہرت کی حامل شخصیات میں ہوتا تھا جن…

Read More

فیصل آباد میں نیپالی طرز کا پہلا اینٹوں کا بھٹہ فعال ہو گیا

فیصل آباد (نیوز لائن ) فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ پر نیپالی طرز کا پہلا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جانے والا اینٹوں کا بھٹہ فعال کردیا گیاہے۔جس کا افتتاح مرکزی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن شعیب خان نیازی نے کیا جبکہ مرکزی جنرل سیکر ٹری مہر عبدالحق،ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق،سینئر نائب صدر میاں فرمان علی، باجوہ،نیپال سے آئی مہمان بدیا پردھان، راج کمار کے علاوہ صدر لاہور رانا سبحان،صدر ٹوبہ شیخ عامر فیاض،صدرچنیوٹ جمشید چیمہ،صدرمرید والا میاں اشفاق،چوہدری اشرف گجر،حاجی اسلام، چوہدری غلام مصطفی،حاجی الطاف،میاں…

Read More

فیصل آباد میں پتنگ و ڈور بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوز لائن) فیصل آباد میں پتنگیں اور ڈور بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر کا کہنا ہے کہ پتنگ و ڈور سازی / خرید و فروخت کا قلع قمع اور پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کو روکنے کے لئے پوری قانونی قوت استعمال کی جائے گی اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی مشترکہ مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے بھر پور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے لہذا پتنگ و ڈور تیار کرنے کا غیر…

Read More

ہائیکورٹ سے شہباز شریف کی ضمانت منظور: فوری رہائی کا حکم

لاہور (نیوز لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے آشیانہ اور رمضان شوگرملز کیس میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی آشیانہ اقبال سکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت پر درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز کے علاوہ اس علاقے میں کوئی اور سکیم بنائی گئی، جس پر وکیل…

Read More

لاہور تا فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین ’’نان سٹاپ‘‘ نہ رہی

فیصل آباد (نیوز لائن) لاہور،فیصل آبادروٹ کی فیصل ایکسپریس نان سٹاپ ٹرین نہ رہی۔ ریلوے حکام نے اس کے سانگلہ ہل اسٹیشن سٹاپ کی منظوری دیدی گئی۔نیوز لائن کے مطابق حکام کی طرف سے یہ فیصلہ سیاسی دباوکے پیش نظرکیاگیاہے ۔تین ماہ تک نافذالعمل رہنے والے ڈی ایس ریلوے لاہورکے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور،فیصل آبادکے مابین سفرکے دوران فیصل ایکسپریس سانگلہ ہل اسٹیشن پرایک منٹ سٹاپ کرے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ایک منٹ سٹاپ کی منظوری محض تحریری حکم نامہ ہے ۔فیصل آبادسے آتے جاتے ٹرین کورکنے سے چلنے تک…

Read More