مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معمر شخص قتل

فیصل آباد (نیوز لائن) نماز پڑھنے کیلئے جانے والا ضعیف العمر شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر278گ ب شیرا چک کا رہائشی نور احمد ولد سکندر عشاء کی نماز پڑھنے گاؤں کی مسجد میں گیا وضو کیلئے مسجد کے باہر ہی تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی…

Read More

پنجاب میں ’’بی ٹی کے ٹیکنالوجی‘‘ نئے بھٹوں کی تعمیر پر پابندی عائد

فیصل آباد (نیوز لائن) محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب نے بی ٹی کے ٹیکنالوجی جی کے تحت نئے بھٹوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی ہے، نئی ٹیکنالوجی” زگ ز یگ”متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت بھٹے تعمیر کئے جا سکتے ہیں۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے جات سے 70 فیصد کم فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے اور 30 فیصد کم کوئلہ استعمال ہوتا ہے، نیز اینٹوں کی پیداوار بھی زیادہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ملک شوکت حیات نے سمندری روڈ پر سینئر نائب صدر میاں…

Read More

فیصل آباد سے حساس اداروں نے کالعدم تنظیموں کے 22افراد گرفتار کر لئے

فیصل آباد (نیوز لائن) حساس اداروں نے فیصل آباد سے کالعدم تنظیموں کے 22افراد کو حراست میںلے لیا ہے۔ ان افراد کیخلاف کارروائی وفاقی حکومت کی ہدائت پر کی گئی ہے۔ پکڑے جانے والوں کا تعلق جیش محمد’ جماعت الدعوة ‘ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں سے بتایا جاتا ہے ۔ پکڑے جانے والے کارکنوں میں شہزاد اسلم’محمد افضل’جمشید علی’شاہد محمود’شہزاد اشرف ساہی’وسیم اختر’شہزاد علی’محمد بلال’ندیم شاہد’محمد شاہد’محمد ارشد’محمد اقبال’محمد انیس’ظہیر عباس’قاری محمد یار’وقاص ربانی’محمد شافی’منیر احمد’مفتی عاصم اور اعجاز محمود، عبدالخالق اور عتیق اللہ شامل ہیں۔ پکڑے جانیوالوں…

Read More

پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا: عامر حنیف

فیصل آباد (نیوز لائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،انہوںنے سنگا پور کی بزنس کمیونیٹی کی جانب سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگا پور کی انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا…

Read More

گورمے کسانوں کا سوا 8 کروڑ کا نادہندہ: کمپنی کیخلاف احتجاج متوقع

فیصل آباد( احمد یٰسین) گورمے کا ایک اور فراڈ بے نقاب ہوگیا۔ گورمے کمپنی کی شوگر ملز کسانوں کی سوا آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ نکلی۔ مسلسل تقاضوں کے باوجود گورمے کے مالکان کسانوں کو رقوم کی ادائیگی سے گریزاں ہیں۔ کسانون کی جانب سے گورمے کمپنی کیخلاف کسی بھی احتجاج متوقع ہے اور صورتحال مخدوش ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق گورمے کمپنی کیخلاف فیصل آباد میں کسی بھی احتجاج ہوسکتا ہے ۔ احتجاج کی صورت میں امن و امان کا مسئلہ بھی بن سکتا…

Read More

ٹوبہ کے نیب زدہ سیاستدان گورنر پنجاب کی اہم میٹنگز میں موجود

فیصل آباد (احمد یٰسین) گورنر پنجاب کے دورہ فیصل آباد و توبہ کے دوران نیب زدہ اور شکست خوردہ سیاستدان باپ بیٹے  میٹنگز میں گورنر کے ساتھ موجود رہے جبکہ اہم میٹنگز میں نیب زدہ باپ بیٹے کو گورنر پنجاب نے موجود رکھا۔ نیوز لائن کے مطابق عام انتخابات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صنعتکار سیاستدان فیملی کے ا میدوار چوہدری اشفاق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام انتخابات میں شکست کے باوجود…

Read More