ہم نکمے ہیں: ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کھلے عام اعتراف

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کاشف رضا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے قیام کا بنیادی مقصد اور کمپنی کے افسران و اہلکار اپنا بنیادی فریضہ نبھانے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہیں۔اور ساتھ ہی ایف ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی کا ملبہ ڈپٹی کمشنر اور شہریوں پر ڈال دیا ۔ ایف ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو کے اس اعتراف کو سماجی حلقے کمپنی اور اس کے افسران و اہلکاروں کے نکمے ہونے سے دلیل کررہے ہیں۔…

Read More

ساہیانوالہ میں چند ٹکوں کی زمین کیلئے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

فیصل آباد (نیوز لائن) سات مرلہ زمین کی تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا اور اسکے بیٹے کو کھیتوں میں کام کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے دوتہرے قتل کی واردات کے بعد دیہاتیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گی ساہیانوالہ پولیس نے باپ بیٹے کی نعشوںکو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر144ر۔ب بڑی گھڑتل کے رہائشیوں60سالہ اکبر علی ولد غلام حسین اور24سالہ لقمان ولد اکبر کا اپنے بھتیجوں عمران’…

Read More

اسلام کا درس دینے والا میڈیا ہاؤس ڈیٹنگ کا اشتہار چلانے لگا

فیصل آباد (عاطف چوہدری) اسلام اور مدینے سے عقیدت کا دم بھرنے اور دنیا کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کرتے نہ تھکنے والے میڈیا ہاؤس کے مالکان نے اپنی ہی میڈیا ویب سائٹ پر ڈیٹنگ کا اشتہار چلانا شروع کردیا۔ صرف ڈیٹنگ کا اشتہار ہی نہیں چلایا جارہا بلکہ خلاف اسلام عمل (ڈیٹنگ ) کو مسلم ڈیٹنگ قرار دے کر اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق پاکستان کے کنٹری کوڈ سے منسوب اس میڈیا ہاؤس کے ٹی وی چینل…

Read More

راہگیر خاتون کو کاٹنے والے کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (نیوز لائن) راہ چلتی خاتون کو کاٹنے والے پالتو کتے کا مالک مقدمہ کی زد میں آگیا چک نمبر229گ ب میں گذشتہ روز بیگاں بی بی کو گھر جاتے ہوئے زمیندار محمد علی کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا جسے الائیڈ ہسپتال داخل کروایا گیا۔ اس کی خبر شائع ہونے پر ستیانہ پولیس متحرک ہوئی اور میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کتے کے مالک محمد علی کیخلاف نوشیر خاں کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

Read More