ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازاروں کا دورہ: معیار و قیمتوں کی چیکنگ کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگرنے ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام تک رمضان بازاروں میں سٹالز پر وقفے وقفے سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کریں تاکہ خریداروں کو زائد قیمتوں یا ناقص اشیاء کی کسی بھی جگہ شکایت نہ ہو ۔ انہوں نے یہ ہدایت سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق نیازی’عاصمہ اعجاز چیمہ اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرآئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی’مین سمندری روڑسمن آباد اور دیگر علاقوں میں قائم سستے رمضان…

Read More

نئے سی پی او کے حکم پر شہریوں پررعب جمانے کیلئے خصوصی فلیگ مارچ

فیصل آباد (نیوز لائن) نئے تعینات ہوانیوالے سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کے حکم پر فیصل آبادپولیس نے اہم شاہراہوں اورگنجان آبادعلاقوں میں فلیگ مارچ کیاگیا۔سی پی اواظہراکرم کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کی سربراہی میں عمل میں لائے گئے فلیگ مارچ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ہیوی بائیکرز،ڈولفن فورس اورمختلف تھانوں کی موبائل گاڑیوں نے شرکت کی ۔پولیس لائنز سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ جیل روڈ ،یونیورسٹی روڈ،ستیانہ روڈ،پیپلزکالونی پہاڑی چوک،ڈی گراونڈ،جڑانوالہ روڈ،عبداللہ پورچوک ،جھمرہ روڈ،پل نشاط آبادشیخوپورہ روڈ،سرگودہاروڈ،الائیڈموڑ،اسماعیل روڈ،غلام محمدآباد،نڑوالا روڈ،گلبرگ،گورونانک…

Read More

مجھ سے کام نہیں ہوتا: اے سی سٹی رمضان بازاروں کا انتظام چلانے سے انکاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) اے سی سٹی نے کام کی زیادتی کا رونا روتے ہوئے رمضان بازاروں کے انتظامات سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع کردیں۔ رمضان بازاروں میں مسلسل بدانتظامی پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرزنش کے بعد اے سی سٹی نے سٹی ایریا میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی ذمہ داری نبھانے سے انکار کردیا اور رمضان بازاروں کا چارج کسی بھی دوسرے آفیسر کو دینے کی استدعا کردی۔ نیوز لائن کے مطابق اے سی سٹی فیصل آباد شمائلہ منظور نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے…

Read More

ڈپٹی کمشنر سبزی منڈی سدھار کے شیڈز مرمت کروائیں’ عامر حنیف

فیصل آباد (نیوز لائن) صدر انجمن آڑھتیاںسبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے سے قبل منڈی کے ٹوٹے ہوئے شیدز مرمت کروا دیئے جائیں ورنہ آڑھتی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو بار بار نشاندہی کے باوجود بھی منڈی کے شیڈز مرمت نہیں کروائے جا رہے جس کی وجہ سے منڈی میں کاروبار کرنے والے افراد…

Read More

سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس مریضوں کو زکوٰة فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے تین سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس مستحق مریضوں کو زکوٰة فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ بن گئے۔سات ماہ قبل بھجوائے گئے زکوٰة فنڈز کے کیس مسلسل یاددہانیوں کے باوجود محکمہ زکوٰة کو واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور سی ای او ہیلتھ مسلسل چھے ماہ سے غفلت برتنے والے تینوں ایم ایس حضرات کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق محکمہ زکوٰة نے فیصل آباد کے تین سرکاری ہسپتالوں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد’جنرل ہسپتال سمن…

Read More