ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے نام پر منشیات امریکہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد (نیوز لائن) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی آڑ میں فیصل آباد سے منشیات کی بھاری کھیپ امریکہ سمگل کرنے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنا دی۔ ہیروئن کی بھاری مقدار ٹیکسٹائل کے کنٹینر میں بیڈ شیٹ اور شرٹ کے پیکٹوں میں چھپا کر رکھی گئی تھی۔ ہیروئن کی 19کلو مقدار کے ساتھ کنٹینر فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے ایک صنعتکار سیاسی شخصیت کی سفارش پر کلیئر کیا گیا تھا۔ فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے کلیئر ہونے والے کنٹینر کو پورٹ قاسم سے بھی کلیئر کیا جارہا تھا کہ…

Read More

جی سی یونیورسٹی: سنڈیکیٹ نے بجٹ سمیت اہم امور کی منظوری دیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ نے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کوآرڈی نیٹر سلمیٰ امبر کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے اور ڈیپارٹمنٹ کا کنٹرول ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصم محمود کے سپرد کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈبل بنچ نے کوآرڈی نیٹر شپ سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف سلمیٰ امبر کی رٹ خارج کردی ہے۔ ماس کمیونیکیشن کی سابق کوآرڈی نیٹر سلمیٰ امبر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے‘ طلبہ کے رزلٹ میں ٹمپرنگ کرنے‘…

Read More

قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیوں کے مالکان پر مہربان

فیصل آباد (نیوز لائن) قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم مالکان پر مہربان ہوگئے۔ شکایات کے باوجود غیرقانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے ٹھنڈے کمرے میں ان کے ساتھ دوستانہ میٹنگ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر واقع غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئی ہیں۔ شکایات کے باوجود ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز نے ان غیرقانونی رہائشی سکیموں کو…

Read More

رانا ثناء اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی آہیں لے ڈوبیں‘ عوامی تحریک

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کے صدر راناطاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ اورمظلوم شہداء وزخمیوں کی آہیں لے ڈوبیں۔ انہوں کہا کہ انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل اورقاتلوں کا ساتھ دینے والے سن لیں کہ ان سب کا انجام بھی قریب ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہوتی ہے اندھیر نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤ…

Read More

ڈاکٹر طیبہ شاہین تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی پہلی خاتون سربراہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر طیبہ شاہین کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی چیئرپرسن تعینات کردیا ہے۔ وہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق تبدیلی سرکار نے ڈاکٹر طیبہ سمیت پنجاب کے چار تعلیمی بورڈز میں خواتین سربراہ لگائی گئی ہیں۔سابق رجسٹرار جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کشور ناہید رانا کو ڈی جی خان بورڈ‘ ڈاکٹر کوثر کو سرگودھا بورڈ اور شمیم اختر کو ملتان بورڈ کی سربراہ لگایا گیا ہے۔…

Read More

مرزا محمد اصغر اوورسیز پاکستانیز کمیشن فیصل آباد کے چیئرمین نامزد

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مرزا محمد اصغر کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن فیصل آباد کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کمیشن کے وائس چیئرمین‘ اے ڈی سی ریونیو سیکرٹری جبکہ طلحہ حمید اور مبشر شہزاد کو ممبران نامزد کردیا گیا ہے۔ اورسیز پاکستانیز حلقوں نے مرزا محمد اصغر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Read More