بلاول پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا آغاز فیصل آباد سے کریں گے

فیصل آباد (نیوز لائن) حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں۔ یہ اپنے وعدے کے مطابق نہ توعوام کو روزگار دے پا رہے ہیں اور نہ ہی سستا انصاف۔ ہم نے ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے میثاق معیشت کی بات کی تو حکومت نے ہماری اس بات کو ہماری کمزوری سے منسوب کیا اور کہا کہ اپوزیشن ہم سے این آر او چاہتی ہے۔ ہم حکمرانوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ این آر او کیا ہے اور تم نے کس…

Read More

فوک گلوکار شاہد دولتانہ کے اعزاز میں آرٹس کونسل خصوصی محفل

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام نامور غزل،گیت اور فوک گائیک شاہد دولتانہ کے اعزاز میں ایک تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں شاہد دولتانہ نے اپنا کلام پیش کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیداراور شعراء حضرات بھی موجود تھے۔شاہد دولتانہ نے تقریب کے انعقاد پر آرٹس کونسل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شعراء کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے ان کی عزت افزائی کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ نوجوان شعراء،ادباء وگائیک حضرات کو اپنی صلاحیتیں…

Read More

گائے‘ بھینس‘ بکریاں شہر میں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی طرف سے پالتومویشیوں وجانوروں کوشہر کی میونسپل حدود سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار،سیوریج سسٹم کو بحال رکھنے کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔اس ضمن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پراپنے مویشیوں (گائے،بھینس ودیگر پالتو جانور) کو14جولائی تک میونسپل حدود سے باہر منتقل کرلیں جس کے بعد ممنوعہ علاقہ میں رکھے گئے مویشیوں وجانوروں کو قبضہ میں لے لیا جائے گا اورخلاف ورزی پر…

Read More

نئے سرکاری نرخ مقرر:فیصل آباد میں روٹی‘ نان سمیت ہر چیز مہنگی

فیصل آباد (نیوز لائن) ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے عام مارکیٹ کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی ہیں اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق چناسفید(موٹا)102 روپے فی کلوگرام،چنا سفید(باریک) 97روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ (موٹا)100روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ(باریک)90روپے فی کلوگرام،دال چنا (موٹی) 100روپے فی کلوگرام،دال چنا (باریک)95روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری(بغیر دھلی)148 روپے فی کلو گرام، دال ماش (دھلی ہوئی غیر ملکی)158 روپے فی کلوگرام، دال ماش (بغیر دھلی غیر ملکی)150 روپے فی کلوگرام،دال…

Read More

خواتین کیخلاف جرائم: روک تھام کیلئے خصوصی سیل قائم کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومے نے فیصل آباد سمیت دس بڑے شہروں میں خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی سیل قائم کردئیے ہیں۔ جینڈر بیس کرائم سیل میں خاتون سب انسپکٹرکی سربراہی میں قائم کئے جانے والے ہریونٹ میں ایک اے ایس آئی،ایک ہیڈکانسٹیبل اورپانچ کانسٹیبل شامل ہوں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سیل میں صرف خواتین اہلکار ہی ہوں گی یا مرد اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ فیصل آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،ملتان، رحیم یارخان، ساہیوال، مظفرگڑہ، شیخوپورہ اورگجرات میں جینڈربیس…

Read More